نیتی آیوگ

نوجوانوں کے قومی دن کے موقع پر اٹل اختراعی مشن نے، اٹل ٹنکرنگ لیب ہینڈ بک کی نئی جلد کا اجراء کیا

Posted On: 12 JAN 2021 7:16PM by PIB Delhi

نیتی آیوگ کے اٹل اختراعی مشن نے آج اٹل ٹنکرنگ لیب ہینڈ بک کی نئی جلد کا اجراء کیا، جو اٹل ٹنکرنگ لیبس کے تفصیلی قیام اور عمل آوری کے عوامل کی تفصیلات کے علاوہ ایک اختراعی ‘آتم نر بھر بھارت’کی جانب اپنے سفر کی تفصیلات بھی فراہم کرتا ہے۔

یہ اشاعت سوامی وویکا نند کی سالگرہ کے موقع پر کی گئی ہے، جسے سوامی وویکا نند کی عظمت کو سلام کرنے کے لئے نوجوانوں کے قومی دن کے طورپر منایا جاتا ہے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی ایک مستحکم قوم کی تعمیر میں نوجوانوں کے اہم کردار کے لئے آواز بلند کی۔

‘دی اٹل نٹکرنگ لیب ہینڈ بک2.0’نامی ہینڈ بک ، اے آئی ایم کے ہراول  اے ٹی ایل پروگرام سے متعلق  ڈھانچہ جاتی، انتخابی ، قیام اور تقریباتی پہلوؤں پر عملی راہ نمائی فراہم کرتی ہے۔

یہ ہینڈ بک اے آئی ایم کی آفیشل ویب سائٹ پر آن لائن دستیاب ہے۔ یہ ہینڈ بک، اے ٹی ایل کے ذریعے بنیادی درجے کے اختراعات کا ایک تکنیکی جامع طریقہ کار وضع کرنے سے متعلق، ملک بھر میں اسکولوں کے لئے تفصیلی راہ نمائی فراہم کرتی ہے۔

اس موقع پر ایک خصوصی ویڈیو پیغام کے ذریعے نیتی آیوگ کے نائب چیئر مین ڈاکٹر راجیو کمار نے کہا‘‘آج وویکا نند جینتی کے موقع پر ہم اے ٹی ایل ہینڈ کی دوسری جلد کا اجراء کررہے ہیں، جو اے ٹی ایل اقدامات کے چار کلیدی ستونوں کو استعمال کرتے ہوئے ایک طریقہ کار کے ذریعے اےآئی ایم کی ٹیم کے تین سال تک کئے گئے زمینی کام  کا احاطہ کرتی ہے، جن میں انتخاب ، قیام، قابل عمل بنانا اور تقریبات شامل ہے۔ یہ ہینڈ بک معیاری پالیسی کاموں کے نیتی آیوگ کے طریقہ کار کے تئیں ایک اور اہم اضافہ ہے اور زمینی سطح کے تجربات اور مداخلات میں بہترین عوامل کے ساتھ مزین ہے۔’’

اے آئی ایم کے مشن ڈائریکٹر اور نیتی آیوگ کے اڈیشنل سیکریٹری جناب آر رمانن نے ہینڈ بک کی ورچوئل ریلیز میں اے آئی ایم کے ایک انتہائی بامقصد پروگراموں میں سے ایک یعنی اٹل ٹنکرنگ لیبس کے مقاصد کے بارے میں بات کی اور شرکاء کو اس کے فوائد کے بارے میں اُجاگر کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ‘‘یہ کتاب اٹل ٹنکرنگ لیبس کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں تمام اسکولوں، اختراع کاروں کے لئے ایک نکاتی حوالہ ہوگی۔ ہم نے اس کتابچہ کو استعمال کرنے لئے اسے سہل بنادیا ہےاوراس میں مختلف کیو آر کوڈ ہیں، جو پروگرام کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں زیادہ تفصیل کے لنکس تک رہنمائی کرتے ہیں۔’’

نیتی آیوگ کے مشن کی اعلیٰ سطحی کمیٹی (ایم ایچ ایل سی)کے بورڈ ممبر ڈاکٹر وجے چوتھائی والےنے طالب علموں سے  اپنے خطاب میں سوامی وویکا نند کا حوالہ دیا اور انہیں تجویز کیا کہ اعلیٰ مقاصد حاصل کرنے کے لئے ان کے طریقہ کار کا تفصیلی مطالعہ کریں۔

انہوں نے زور دے کر کہا ‘‘اے ٹی ایل ہم سب کے لئے آموزش کا ایک وسیع تجربہ ثابت ہوا ہے، جو  اس بات کا ثبوت ہے کہ اٹل اختراعی مشن کے ذریعے  اختراعی  ایکو نظام کس طرح ملک کے نوجوان ذہنوں میں  سرایت کررہا ہے۔میں تمام اسکولوں اور طلباء کو مشورہ دوں گا کہ وہ اس اشاعت سے بھرپور استفادہ کریں۔میں اس بات پر بھی زور دینا چاہوں گا کہ تمام طلباء کو خطرات مول لینے چاہئے اور ناکامی سے گھبرانا نہیں چاہئے۔’’

اس ہینڈ بک کی کاپی  https://aim.gov.in/pdf/ATL_Handbook_2021.pdf سے ڈاؤن لوڈ  اور اس تک رسائی کی جاسکتی ہے۔

اے ٹی ایل کے بارے میں:

اٹل ٹنکرنگ لیب اختراعی کام کے لئے ایسی جگہ فراہم کرتی ہے، جہاں نوجوان ذہن ، ‘اپنے آپ کرنے’ کے موڈ کے ذریعے اپنے نظریات کو عملی جامہ پہنانے کے علاوہ اختراعی مہارتیں حاصل کرسکتے ہیں۔صنعت کاری اور اختراع کو فروغ دینے کے لئے نیتی آیوگ کے اٹل اختراعی مشن نے ملک بھر میں ابھی تک 7000سے زیادہ اے ٹی ایل قائم کئے ہیں، جن سےگریڈVIسے گریڈ XIIکے درمیان کے تین ملین + سے زیادہ طلباء مسئلے کو حل کرنے، ٹنکرنگ اور اختراعی ذہن بنانے کے قابل ہوسکیں گے۔

 

*************

 

 

ش ح۔اع ۔ ن ع

(U: 329)



(Release ID: 1688164) Visitor Counter : 281