وزارت دفاع

وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے اٹل سرنگ پر ویبینار کا افتتاح کیا؛ انہوں نے کہا کہ ایسے عظیم ڈھانچے کی تعمیر کیلئے قومی فخر کااحساس سب سے زیادہ اہم ہے

Posted On: 11 JAN 2021 4:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی:11،جنوری، 2021:بارڈرروڈ آرگنائزیشن نے آج (11 جنوری) آئی آئی ٹی، این آئی ٹی اور دیگر تکنیکی اداروں کے فائدے کیلئے اٹل سرنگ سے حاصل تجربات کی تشہیر کیلئےاٹل سرنگ پر ایک ویبینار کا انعقاد کیا۔

پورے دن چلنے والے اس ویبینار کاافتتاح کرتے ہوئے وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے کووڈ-19کی پابندیوں کے دوران متعدد تکنیکی چیلنجوں کے باوجود انجینئرنگ کے اس حیرت انگیز تعمیر کے لئے بارڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او) کے انجینئروں کی ستائش کی۔ انہوں نے سیری نالے کے فالٹ زون کی مثال دی، جس نے غیرملکی بڑے انجینئروں کےسامنے بھی سنگین چیلنج پیش کیا تھا، لیکن ہمارے انجینئروں نے سیری نالے کے چیلنج سے نمٹنے میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ اٹل سرنگ جیسے عظیم ڈھانچے کی تعمیر کیلئے ، نہ صرف اینٹ اور مورٹار بلکہ قومی فخر کا احساس بھی سب سے زیادہ اہم ہوتا ہے۔ وزیر دفاع نے ہندوستانی سائنسدانوں اور انجینئروں کی ماضی کی کئی حصولیابیوں کو یادکرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ مختلف شعبوں میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔

کووڈ-19کے سبب پیدا ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے بارے میں آتم نربھر بھارت ابھیان کا ذکر کرتے ہوئے جناب راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہم پی پی ای کٹ، ماسک، سینیٹائزروغیرہ کا نہ صرف اپنی گھریلو ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے بلکہ دوسرے ملکوں میں بھی اس کی سپلائی کرنے کیلئے اپنے وسائل کو تیزی سے اکٹھا کرنے میں بھی کامیاب رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے سرحدی علاقوں کی ترقی کو سب سے زیادہ اہمیت دی ہے اور بی آر او نے اپنی تقریباً 67 فیصد افرادی قوت شمالی سرحد پر تعینات کیا ہے۔ سال 2020 کے دوران بی آر او کی کوششوں اور حصولیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ کووڈ-19 بندشوں کے باوجود بی آر او کے بجٹ میں کوئی کٹوتی نہیں کی گئی تھی۔

وزیر دفاع نے 3000 میٹرسے بھی زیادہ بلندی پر بنی دنیا کی سب سے لمبی سرنگ (9.020 کلومیٹر) کی تعمیر کے دوران حاصل تجربات اور چیلنجوں کی فہرست سازی کرنے والاجامع خلاصہ دستاویز بھی جاری کیا۔

تین اکتوبر 2020 کو اٹل سرنگ،روہتانگ کا افتتاح کرتے ہوئے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یہ تجویز پیش کی تھی کہ انجینئرنگ اداروں کے طلباء اور پیشہ وروں کے فائدے کیلئے اس طرح کے جامع خلاصہ کو پیش کیا جانا چاہئے۔

اس ویبینار سے سرنگ کی تعمیر میں مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے سبھی فیکلٹی ممبران اور خواہشمند طلباء، بالخصوص آخری سال کے طلباء کی معلومات بڑھانے میں مدد ملے گی۔ اس ویبینار میں 1000 سے زیادہ لوگوں نے حصہ لیا۔

چیف آف ڈیفنس اسٹاٹ جنرل بپن راوت، آرمی کے سربراہ جنرل ایم ایم نرونے، دفاع کے سکریٹری ڈاکٹر اجئے کمار اور بی آر او کے ڈائرکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل راجیو چودھری نے بھی افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔

 

 

-----------------------

 

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 276



(Release ID: 1687840) Visitor Counter : 142