وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

ملک میں پرندوں کے انفلوئنزا کی صورتحال

Posted On: 11 JAN 2021 3:11PM by PIB Delhi

نئیدہلی،11جنوری، 2021، 11جنوری 2021 تک ملک کی 10 ریاستوں میں پرندوں کے انفلوئنزا کی تصدیق ہوچکی ہے۔ آئی سی اے آر – این آئی ایچ ایس اے ڈی نے راجستھان کے ٹونک، کرولی اور بھیلواڑہ اضلاع نیز گجرات کے ولساڑ، وڈوڈرا اور صورت اضلاع میں کوؤں اور  وقتی طور پر ہجرت کرکے آنے والے جنگلی پرندوں کی موت کی تصدیق کی ہے۔ اس کے علاوہ ، اتراکھنڈ   کے کوڈدوار اور دہرادون اضلاع میں کوؤں کی موت کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔دلّی میں نئی دہلی اور سنجے جھیل کے علاقوں میں بالترتیب کوؤں اور بطخوں کے مرنے کی بھی اطلاع ملی ہے۔

اس کے علاوہ ،پربھنی ضلع میں  مرغیوں میں انفلوئنزا پھیلنے اور مہاراشٹر کے ممبئی،تھانے، داپولی اور بید میں پرندوں کے انفلوئنزا پھیلنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

ہریانہ میں، اس بیماری پر کنٹرول اور اسے پھیلنے سے روکنے کے لیے متاثرہ پرندوں کی کلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ مرکز کی ایک ٹیم نے ہماچل پردیش کا دورہ کیا ہے اور یہ ٹیم متاثرہ جگہوں کا جائزہ لینے اور وبائی تحقیقات کے سلسلے میں 11 جنوری 2021 کو پنچ کولہ پہنچے گی۔

ریاستوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ عوام میں بیداری پیدا کریں اور غلط ا طلاعات کے پھیلاؤ کو روکیں۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ آبی گزرگاہوں، پرندوں کی منڈیوں، زو، پولیٹری فارموں وغیرہ پر نگرانی میں اضافہ کردیں۔ اور مرے ہوئے پرندوں کی لاشوں کو مناسب طور پر ٹھکانے لگائیں نیز پولیٹری فارموں میں حیاتیاتی تحفظ کو یقینی بنائیں۔ مزید برآں کلنگ کارروائیوں کے لیے درکار پی پی ای کٹس کے مناسب اسٹاک کو برقرار رکھیں۔ ڈی اے ایچ ڈی کے سکریٹری نے مویشی پروری کے ریاستی محکموں سے درخواست کی ہے کہ اس بیماری پر قریب سے نگاہ رکھیں اور بیماری کو انسانوں میں منتقل ہونےکے امکانات کو روکنے کے  لیے صحت کے حکام کے ساتھ مؤثرمواصلات اور تال میل کو یقینی بنائیں۔

*****

 

 

ش ح ۔اج۔را

U280. No.



(Release ID: 1687806) Visitor Counter : 155