بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
جناب گڈکری کل اختراعی، ماحول دوست، غیر ضرررساں ، وال پینٹ کا افتتاح کریں گے
Posted On:
11 JAN 2021 11:44AM by PIB Delhi
سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں نیز ایم ایس ایم ای کے وزیر مملکت جناب نتن گڈکری کھادی اور گرام ادیوگ کمیشن کے ذریعے تیار کردہ ایک اختراعی نئے پینٹ کا بروزمنگل 12؍جنوری کو اپنی رہائش گاہ پر اجرا کریں گے۔ ماحول دوست ، غیر ضرررساں پینٹ جسے ‘‘ کھادی پراکرتک پینٹ’’ کہتے ہیں، اپنی طرز کی پہلی پروڈکٹ ہے، جو پھپھوندی کُش، جراثیم کُش خصوصیات رکھتا ہے۔ اس کا اصل اجزا ء گائے کے گوبر پر مبنی ہے اور یہ پینٹ کم لاگت اور بنا خوشبو والا ہے ۔ نیز ہندوستانی معیارات کی بیورویعنی آئی ایس آئی نے اس کی توثیق کر دی ہے۔
کھادی پراکرتک پینٹ دو شکلوں میں دستیاب ہے- ڈِسٹمبر پینٹ اور پلاسٹک ایملشن پینٹ۔کھادی پراکرتک پینٹ کی پیداوار وزیراعظم کے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے کے ویژن سے مطابقت رکھتی ہے۔ اس پروجیکٹ کا تصوراتی کھاکہ کھادی گرام ادیوگ کمیشن کے چیئرمین نے مارچ 2020 میں تیار کیاتھا اور بعد میں اسے کماراپّا قومی ہینڈ میڈ پیپر انسٹی ٹیوٹ، جے پور(کھادی گرام ادیوگ کمیشن کی ایک اکائی)نے تیار کیا ۔
اس پینٹ میں سیسہ، پارہ، کرامیئم، سنکھیا ، جست اور دیگر دھاتو جیسے بھاری دھاتیں نہیں ہیں۔ ایک مقامی مینوفیکچرنگ کے لئے ایک پیش رفت ہوگا اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے ذریعے پائیدار مقامی روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔ یہ ٹیکنالوجی ماحول دوست مصنوعات کے لئے خام مال کے طور پر گائے کے گوبر کی کھپت میں اضافہ کرے گی اور کسانوں نیز گؤشالاؤں کو اضافی محصول کی راہ ہموار کرے گی۔ تخمیناً یہ ایک جانور سے سالانہ 30000 روپے(اوسطاً) کی اضافی آمدنی، کسانوں نیز گؤشالاؤں کے لئے فراہم کرے گی۔ گائے کے گوبر کے استعمال سے ماحول بھی صاف ہوگا اور پانی کی نکاسی کی لائنیں بھی بند نہیں ہوں گی۔
کھادی پراکرتک ڈسٹمبر اور ایملشن پینٹ کو 3 سرکردہ قومی لیباریٹریوں میں ٹیسٹ کیاگیا ہے۔
- نیشنل ٹیسٹ ہاؤس، ممبئی
- صنعتی تحقیق کے لئے شری رام انسٹی ٹیوٹ، نئی دلی
- نیشنل ٹیسٹ ہاؤس، غازی آباد
کھادی پراکرتک ایملشن پینٹ بی آئی ایس 15289:2013 معیارات، جبکہ کھادی پراکرتک ڈسٹمبر پینٹ بی آئی ایس 428:2013 معیارات کے مطابق ہیں۔
*************
( م ن ۔اع۔ )
266U. No.
(Release ID: 1687588)
Visitor Counter : 220