صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستان میں روزانہ کے نئے معاملات میں پائیدار تخفیف کی رپورٹ جاری: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کُل 16311 نئے معاملات


روزانہ کی اموات ، 229 دن بعد 170 سے کم رہی

Posted On: 11 JAN 2021 11:02AM by PIB Delhi

نئی دلی، 11؍ جنوری ، 2021،  ہندوستان میں گزشتہ کئی دنوں سےروزانہ کے نئے معاملات میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16311 نئے کیسیز ریکارڈ کئے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HHKO.jpg

ہندوستا ن میں روزانہ ہونے والی نئی اموات کی تعداد میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔

229 دن بعد روزانہ ہونے والی اموات میں170 سے کم اموات ریکارڈ کی گئیں۔ نئے کیسوں میں کمی آنے اور ریکوری کی  اعلیٰ شرح کے نتیجے میں ملک کے مجموعی ایکٹیو معاملات میں مسلسل تخفیف ہو رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002SG74.jpg

ہندوستان کی مجموعی ایکٹیو معاملات کی تعداد آج کم ہو کر 2.25 لاکھ (222526) ہو گئی۔ موجودہ مجموعی ایکٹیو کیس کی تعداد ہندوستان کے مجموعی پازیٹیو معاملات کا صرف 2.13 فیصد رہ گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16959معاملات میں ریکوری رپورٹ کی گئی اور مریضوں کو ڈِسچارج کیا گیا۔اس کے ساتھ ہی مجموعی ایکٹیو کیسوں کی تعداد میں 809 کی تخفیف ہوئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003AS36.jpg

مجموعی ریکور شدہ معاملات کی تعداد 10092909 ہے۔ ریکور شدہ معاملات ا ور ایکٹیو معاملات کے درمیان فرق تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے او ر اب یہ 99 لاکھ کے قریب پہنچ گیا ہے اور اس وقت 9870383 ہے۔

ریکوری کی شرح میں بھی اضافہ ہو کر یہ آج 96.43 ہو گئی ہے۔ یہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔

نئے ریکور شدہ معاملات میں سے 78.56 فیصد معاملات 10 ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے رپورٹ کئے گئے ہیں۔

کیرالہ سےایک دن کی سب سے زیادہ تعداد میں ریکوری کے  معاملات رپورٹ کئے گئے، جو کہ 4659نئے ریکور شدہ معاملات ہیں۔ مہاراشٹر میں 2302 افراد نے ریکور کیا، جبکہ اس کے بعد چنڈی گڑھ میں 962 ریکوری کے معاملات درج کئے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004D2QY.jpg

نئے معاملات میں سے 80.25 فیصد معاملات 9 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے سامنے آئے ہیں۔ کیرالہ میں بھی روزانہ کے سب سے زیادہ معاملات درج کئے گئے ، جو کہ 4545 رہے۔ اس کے بعد مہاراشٹر میں 3558 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005ANPQ.jpg

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 161 معاملات میں اموات  کی خبر رپورٹ کی گئی ہے۔ روزانہ ہونے والی اموات میں سے 69.57 فیصد 6 ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے رپورٹ کی گئی ہیں۔

مہاراشٹر میں سب سے زیادہ اموات ہوئیں (34)۔ اس کے بعد کیرالہ اور مغربی بنگال میں  بالترتیب 23 اور 19 روزانہ کی اموات کی تعداد رپورٹ کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006USK1.jpg

 

************

( م ن ۔اع۔ )

U. No. 264


(Release ID: 1687585) Visitor Counter : 216