صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

یومیہ اموات کی تعداد میں مسلسل کمی؛ گذشتہ 16 دنوں سےیومیہ اموات کی تعداد 300 سے کم


برطانیہ سے کورونا وائرس کے نئے اسٹرین سے  متاثرہ لوگوں کی کل تعداد 90 ہوئی؛ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی نیا معاملہ درج نہیں ہوا

Posted On: 10 JAN 2021 12:32PM by PIB Delhi

اسپتال میں داخل معاملوں کے  مؤثر  طبی بندوبست سے مرکز اور  ریاستی /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں  کی توجیہی کوششوں نےہندوستان میں اموات کی شرح میں مسلسل  تخفیف کو یقینی بنایا ہے۔  قابو پانے کی مؤثر حکمت عملی، جانچ میں مسلسل تیزی اور سبھی سرکاری و پرائیوٹ اسپتالوں میں   نگہداشت کے پروٹوکول معیار پر مبنی معیاری طبی بندوبست پروٹوکول کی وجہ سے اموات کی تعداد میں تخفیف واقع ہوئی ہے۔

 گزشتہ 16 دنوں سےملک بھر میں 300 سے کم نئی اموات درج کی گئی ہیں۔

WhatsApp Image 2021-01-10 at 10.30.26 AM (1).jpeg

کووڈ مینجمنٹ اور جوابدہ پالیسی کے حصے کے طور پر مرکزی حکومت کی ایک بڑی کوشش  نہ صرف کووڈ کو محدود کرنے پر رہی، بلکہ اموات کی شرح میں تخفیف  نیز کووڈ کے   نازک اور  شدید طور پر بیمار مریضوں کی معیاری  طبی نگہداشت مہیا کراکر ان کی زندگیوں کو بچانے پر بھی رہی ہے۔ مرکز اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ملک بھر میں صحت سے متعلق سہولیات  کو مستحکم کیا  گیا ہے۔

فی ملین آبادی میں ہندوستان میں سب سے کم اموات (109) ہوئی ہیں۔ جبکہ روس، جرمنی، برازیل، فرانس، متحدہ ریاستہائے امریکہ، برطانیہ اور اٹلی جیسے ممالک میں فی ملین آبادی میں زیادہ اموات درج کی گئی ہیں۔

WhatsApp Image 2021-01-10 at 10.16.32 AM.jpeg

ہندوستان میں فی الحال 223335فعال معاملے  ہیں جو ہندوستان کے کل پازیٹیو معاملات کا صرف 2.14 فیصد ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 19299 مریضوں کی صحتیابی نےمجموعی طور پر فعال معاملوں میں 855  معاملوں کی تخفیف کو یقینی بنایا ہے۔

یہ اعدادو شمار گذشتہ 24 گھنٹوں  میں فعال معاملوں میں تبدیلی کو  ظاہر کرتے ہیں۔ مہاراشٹر میں 1123 معاملوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ پازیٹیوں معاملے درج ہوئے ہیں جبکہ راجستھان میں 672 معاملوں کی کمی کے ساتھ  زیادہ سے زیادہ منفی  تبدیلی درج کی گئی۔

WhatsApp Image 2021-01-10 at 9.56.57 AM.jpeg

ہندوستان میں فی ملین آبادی میں فعال معاملے دنیا میں سب سے کم ہیں۔ ہندوستان میں یہ تعداد 162 ہے جبکہ برازیل، روس، جرمنی، اٹلی، برطانیہ اور امریکہ جیسے ملکوں میں فی ملین آبادی میں فعال معاملے زیادہ درج کئے گئے ہیں۔

WhatsApp Image 2021-01-10 at 10.14.33 AM.jpeg

مجموعی طور پر صحتیاب  ہوچکےمعاملوں کی تعداد آج 10075950 پہنچ چکی ہے۔ جبکہ صحتیابی کی شرح میں بہتری ہوئی ہے اور یہ 96.42 فیصد پر آگئی ہے۔

صحت یاب ہوچکے نئے معاملوں کا 79.12 فیصد  دس ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے  ہے۔

کیرالہ میں کووڈ سے 5424 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جبکہ مہاراشٹر اور اترپردیش میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بالترتیب 2401 اور 1167 ہے۔

WhatsApp Image 2021-01-10 at 9.51.49 AM.jpeg

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 18645 معاملے درج کئے گئے ہیں۔

دس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 82.52 فیصد   نئے معاملے درج ہوئے۔

کیرالہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 5528 معاملے درج کئے گئے جبکہ مہاراشٹر میں 3581 نئے معاملے درج ہوئے۔ وہیں چھتیس گڑھ میں مجموعی طور پر 1014 معاملے یومیہ بنیاد پر درج کئے گئے۔

WhatsApp Image 2021-01-10 at 9.49.16 AM.jpeg

گذشتہ 24 گھنٹوں میں درج اموات کے 201 معاملوں میں سے 73.63 فیصد ساتھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہیں۔

مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 57 اموات درج ہوئی ہیں۔ وہیں کیرالہ میں 22، تو مغربی بنگال میں 20 اموات درج کی گئی ہیں۔

WhatsApp Image 2021-01-10 at 9.50.25 AM.jpeg

برطانیہ کے نئے  متغیر جینوم سے کل 90 افراد متاثر پائے گئے ہیں۔

*****

م ن۔ ن ر

U NO:249



(Release ID: 1687461) Visitor Counter : 214