کامرس اور صنعت کی وزارتہ
بھارتی صنعت میں معیاراورپیداواریت کوفروغ دینے کے لئے مخصوص ویبینارس کی مراتھن ‘‘ادیوگ منتھن ’’ شروع ہوئی ہے
Posted On:
05 JAN 2021 10:26AM by PIB Delhi
کامرس اورصنعت کی وزارت کاصنعت اورداخلی تجارت کے فروغ کا محکمہ ‘‘ادیوگ منتھن ’’ کاانعقاد کررہاہے ۔ یہ شعبہ سے متعلق مخصوص ویبینارس ایک میراتھن ہے جو کوالٹی کاؤنسل آف انڈیا ، پیداوار یت سے متعلق قومی کونسل ، اورصنعتی اداروں کے اشتراک سے منعقد ہورہاہے اس کا مقصد بھارتی صنعت میں معیار اورپیداواریت کو فروغ دینا ہے ۔ یہ چارجنوری 2021سے دومارچ 2021تک منعقد ہوں گے ۔
بھارت سرکارکے کامرس اورصنعت کے وزیرجناب پیوش گوئل 6جنوری ، 2021کو اجلاس کی صدارت کریں گے ۔
ویبنار کا یہ سلسلے 45اجلاس پرمشتمل ہے اوراس میں مال کی تیاری اورخدمات میں مختلف بڑے شعبوں کااحاطہ کیاجائے گا۔ہرویبینار ، دوگھنٹے کا اجلاس ہوگا۔ اس میں ایک مخصوص شعبے میں شعبہ جاتی اور صنعت کے ماہرین کے ذریعہ تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ ویبینار کے شرکا میں صنعت ، جانچ اورتعین معیارکے اداروں کے نمائندے شامل ہوں گے ۔ ویبینار میں ہونے والے تبادلہ خایل کو ، اجلاس میں دلچسپی رکھنے والے تمام افراد کے لئ ےیوٹیوب پربراہ راست نشرکیاجائے گا۔
‘‘ادیوگ منتھن ’’ میں چیلنجوں کی نشاندہی کی جائے گی ؛ حل اوربہترین طورطریقے سے تلاش کئے جائیں گے ۔ ان مذاکرات کی بدولت تمام صنعتوں اور شعبو ں کو معیاراور پیداواریت میں اضافے سے متعلق معلومات حاصل ہوں گی تاکہ ‘‘ ووکل فارلوکل ’’ کو فروغ دیاجاسکے اور ‘‘ آتم نربھربھارت ’’ کے نظریئے کو حقیقت کاروپ دیاجاسکے ۔
جناب پیوش گوئل نے بھارتی صنعت پرزوردیاہے کہ وہ معیاراور پیداواریت کو بہتربنانے پرتوجہ مرکوز کریں اور ان پہلوؤں پرمتفقہ غوروخوض کے لئے اجلاس کاانعقاد کریں تاکہ بھارت کا اعلیٰ معیار، موثرصنعتکار ، کاروباری اورخدمات فراہم کرنے والے ملک کے طورپر اعتراف کیاجاسکے ۔
***************
(م ن ۔ ع م ۔ع آ )
U-119
(Release ID: 1686226)
Visitor Counter : 163