وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا اور بھارت بائیوٹیک کی ویکسین کی منظوری پر قوم کو مبارکباد پیش کی
کورونا وارئیرس کے لئے اظہار تشکر کیا
Posted On:
03 JAN 2021 11:49AM by PIB Delhi
وزیراعظم نریندر مودی نے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا اور بھارت بائیوٹیک کی ویکسین کو ڈی سی جی آئی کی منظوری حاصل ہونے پرکورونا کے خلاف پرزور طریقے سے لڑی جانے والی جنگ میں بھارت کی صورتحال کو مستحکم کرنے کے لئے ایک فیصلہ کن موڑ قرار دیا۔
سلسلے وار ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا
’’ایک اہم جنگ میں ملک کی صورتحاک کو مضبوط کرنے کیلئے فیصلہ کن لمحہ
@انسٹی ٹیوٹ انڈیا اور@بھارت بائیوٹیک کےویکسین کو ڈی سی جی آئی کی منظوری ملنے کے بعد
صحت مند اور کووڈ سے پاک ملک بنانے کی جانب پیش رفت تیز ہوگی
قابل مبارکباد ہندوستان
اس مہم سے منسلک ہمارے محنتی سائنسداں اور موجدوں کو مبارکباد
یہ ہندوستانیوں کے لئے فخر کی بات ہے، کہ جن دوویکسین کو ہنگامی طور پر استعمال کئے جانے کی منظوری حاصل ہوئی ہے، وہ ہندوستان میں تیار ہوئیں ہیں ! یہ کامیابی آتم نربھر بھارت کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے ہمارے سائنسدانوں کے اشتیاق کا مظہر ہے، جس میں ہمدری اور شفقت شامل ہے۔
’’ہم ڈاکٹروں، طبی عملے، سائنسدانوں، پولیس اہلکاروں، صفائی ملازمین ور تمام کورونا وارئیرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انھوں نے منفی حالات میں بھی غیر معمولی کام انجام دئیے۔ بہت ساری زندگیوں کو بچانے کیلئے ہم ان کے ہمیشہ ممنون رہیں گے۔ ‘‘
*****
م ن۔ ن ر
U NO:57
(Release ID: 1685786)
Visitor Counter : 254
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam