صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستان میں فعال معاملوں کی تعداد 2.50 لاکھ پہنچی؛ یہ مجموعی معاملوں کا 2.43 فیصد ہے


دنیا میں سب سے زیادہ 99 لاکھ سے زیادہ مریض صحت یاب ہوئے

Posted On: 02 JAN 2021 11:10AM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 02 جنوری، 2021 /

ملک میں مجموعی طور پرفعال معاملوں کی تعداد میں مسلسل گراوٹ جاری ہے۔ ہندوستان میں آج کل معاملوں کی تعداد کم ہوکر 2.50 لاکھ (250183) پر پہنچ گئی ہے۔

ہندوستان میں موجودہ فعال معاملوں کی تعداد 2.5 فیصد سے کم ہوکر 2.43 فیصد ہوگئی ہے۔

 بھارت میں فی الحال 19079 افراد میں کووڈ کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ اسی مدت کے دوران 22926 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں کل فعال معاملوں میں 4071 کی کمی درج کی گئی ہے۔

WhatsApp Image 2021-01-02 at 9.34.12 AM.jpeg

پانچ ریاستیں  یعنی کیرل، مہاراشٹر، اترپردیش، مغربی بنگال اور چھتیس گڑھ سے کل 62 فیصد فعال درج کئے گئے ہیں۔

WhatsApp Image 2021-01-02 at 9.46.08 AM.jpeg

ہندوستان میں گذشتہ 7 دنوں  (101) میں فی ملین آبادی میں سب سے کم نئے معاملے درج کئے  گئےہیں۔ جبکہ گذشتہ 7 دنوں میں برازیل، روس، فرانس، اٹلی، امریکہ اور برطانیہ میں فی ملین آبادی بہت زیادہ معاملے درج کئے گئے ہیں۔

WhatsApp Image 2021-01-02 at 9.53.28 AM.jpeg

ہندوستان میں  مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد تقریباً 1 کروڑ ہے۔  کل صحت یاب ہونے والوں کی تعداد تقریباً  99 لاکھ (9906387) سے زیادہ ہوچکی ہے۔

آج صحت یابی  کی شرح  میں بہتری  ہوئی اور یہ 96.12 فیصد ہوگئی ہے۔ صحتت یاب ہوئے معاملوں اور فعال معاملوں کے درمیان فرق میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور فی الحال یہ تعداد 9656204 ہے۔

نئے صحت یاب ہونے والوں میں سے78.64فیصد 10ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہیں ۔

کیرالہ میں کووڈ سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5111 ہے۔ جبکہ مہاراشٹر میں 4279مریض صحت یاب ہوئے ہیں ۔ اس کے بعد مغربی بنگال میں صحتیابی کی یومیہ شرح1469 درج کی گئی ہے۔

WhatsApp Image 2021-01-02 at 9.32.38 AM.jpeg

10ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 80.56 فیصد نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔

کیرالہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 4991 معاملے درج کئے گئے ہیں۔ جبکہ  مہاراشٹر میں 3524نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔ وہیں مغربی بنگال میں 1153 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔

WhatsApp Image 2021-01-02 at 9.29.08 AM.jpeg

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 224 اموات درج کی گئی ہیں۔ ان میں 75.45 فیصد 10 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہیں۔

26.33 فیصد موات کے نئے معاملے مہاراشٹر سے ہیں، یہاں 59 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ مغربی بنگال میں بھی 26 مریضوں کی موت ہوئی ہے جبکہ کیرالہ میں 23 مریضوں  کی موت ہوئی ہے۔

WhatsApp Image 2021-01-02 at 9.31.23 AM.jpeg

*****

م ن۔ ن ر

U NO:34



(Release ID: 1685741) Visitor Counter : 201