الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

جی ایس ٹی ای انوائس سسٹم نے 3 ماہ کا سفر مکمل کیا، 37000سے زیادہ ٹیکس دہندگان کو 1680 لاکھ سے زیادہ انوائس ریفرینس نمبر(آئی آر آین) جاری کیے


دسمبر 2020 میں 603 لاکھ اور نومبر 2020 میں 589 لاکھ ای-انوائس جاری کیے

Posted On: 02 JAN 2021 1:03PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔2  دسمبر      جی ایس ٹی نظام  میں گیم چینجر جی ایس ٹی ای انوائس کے نظام نے تین ماہ کا سفر مکمل کر لیا ہے اور ٹیکس دہندگان کو نئے پلیٹ فارم پر آسانی سے منتقلی میں مدد فراہم کی ہے۔ این آئی سی کے تیار کردہ ای انوائس نظام  سے گذشتہ تین ماہ کے دوران 37000 سے زیادہ ٹیکس دہندگان کی 1680 لاکھ سے زیادہ انوائس ریفرنس نمبر (آئی این آر) تیار کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔

اکتوبر 2020 کے دوران 495 لاکھ کے ساتھ شروع کرتے ہوئے ، نومبر 2020 میں ای- انوائس کی تعداد بڑھ کر 589 لاکھ اور دسمبر 2020 میں 603 لاکھ ہوگئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ این آئی سی (نیشنل انفارمیٹکس سنٹر) کے ای- وے بل  تیار  کرنے والےشعبے نے ای- وے بل نظام  کو تیار کیا۔  پچھلے سالوں کے اسی مہینوں کے مقابلے میں ستمبر سے دسمبر 2020 کے دوران بھی سب سے زیادہ  رہی ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002NC8W.pnghttp://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014VIC.png

سسٹم کا رسپانس اچھا ہے اور اس عرصے کے دوران آئی آر این نے جو انوائس تیار کیے ہیں وہ  پریشانیوں  سے پاک  رہے۔ تاہم ، عام غلطیاں ہوئی ہیں جیسے ایک ہی دستاویز نمبر پر بار بار درخواستیں کرنا ، ایک ہی دستاویز نمبر پر بیک وقت درخواستیں ، توثیق یا حساب کتاب کی غلطیوں کے ساتھ درخواستیں وغیرہ۔ این آئی سی کےہیلپ ڈیسک کے ذریعہ اٹھائے گئے عملی اقدامات بشمول میل کے ذریعہ ٹیکس دہندگان کے ساتھ معاملات کے بارے میں بات چیت بھی شامل ہے۔ ٹیلی فونک رابطوں اور اصلاحی اقدامات کی تجویز ، غلطیوں کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ این آئی سی نے بھی روزانہ کے بنیاد پر تعداد اور قیمت کے بارے میں اَپ ڈیٹ  بھیجنا شروع کردیا ہے۔

حکومت نے مجموعی کاروبار میں کمی کر کے یکم جنوری 2021 سے ٹیکس دہندگان کے ذریعہ آئی آر این  کی جنریشن کے لئے 100 کروڑ سالانہ  کم کر دیا ہے۔ این آئی سی نے پہلے ہی ان ٹیکس دہندگان کے لئے اے پی آئی اور آف لائن ٹول پر مبنی سائٹوں کو فعال کردیا ہے۔ یکم جنوری 2021 سے ان ٹیکس دہندگان کی جانب  سے ای -انوائس کا بند وبست  کرنے کے لئے این آئی سی مناسب انفراسٹرکچر کے ساتھ تیزی لا ئی ہے۔این آئی سی پورٹل ان بڑے کاروباریوں کو جن کا مجموعی کاروبار  500 کروڑ  سے زیادہ  ہے انہیں اپنے سپلائرز اور صارفین  کو اپنے سسٹم سے براہ راست اے پی آئی تک رسائی  کی سہولت  فراہم کرتا ہے۔

چھوٹے ٹیکس دہندگان کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ، این آئی سی نے آف لائن ایکسل پر مبنی آئی آر این تیاری اور پرنٹنگ ٹول تیار کیا ہے ، جسے چھوٹے ٹیکس دہندگان کے لئے این آئی سی-جی پی پی ٹول کہا جاتا ہے۔ اس ایپلی کیشن سے ٹیکس دہندگان کو انوائس کی تفصیلات درج کرنے ، این آئی سی آئی آر این پورٹل پر اپ لوڈ کرنے کی فائل تیار کرنے ، کیو آر کوڈ کے ساتھ آئی آر این ڈاؤن لوڈ کرنے اور کیو آر کوڈ کے ساتھ ای انوائس کو پرنٹ کرنے کی سہولت ملے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(م ن ۔ رض (

U-46


(Release ID: 1685665) Visitor Counter : 219