صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

انتظامیہ اور طبی افسران کے درمیان بالکل صحیح اور موثر مسابقت  پر زور دیا گیا


’’آیئے ہم باریک ترین تفصیلات پر توجہ دیتے ہوئے ایک حقیقی عمل کے طور پر اس پر عمل درآمد کی کوشش کریں‘‘

Posted On: 01 JAN 2021 5:14PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،یکم جنوری ،2021    /   صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج کووڈ – 19 ٹیکہ کاری کی مشق 2 جنوری ، 2021 (کل) سے پورے ملک میں تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے آج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی قیادت کی۔

وزارت کے سینئر افسران نے ان مختلف بہتری کے کاموں سے وزیر موصوف کو واقف کرایا جو  کل پورے بھارت میں مشق کے دوران کیے گیے تھے۔ بہتری کے ان کاموں میں یہ اقدامات شامل ہیں ۔ ٹیلیفون آپریٹروں کی تعداد بڑھائی گئی ہے تاکہ مشق کرنے والی ٹیموں کی طرف سے کیے جانے والے ممکنہ سوالات کا جواب دیا جا سکے۔ موقعوں پر پہنچ کر معائینہ کے لیے بلاک سطح کی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہیں۔ سبھی کارکنوں کے بارے میں  ایف اے کیو کے جواب دینے کے مقصد سے تربیت دی گئی ہے۔

 

 

ہر ایک افسر سے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے درخواست کی گئی ہے کہ ویکسینیشن کی جگہوں اور افسر انچارج تفصیلی فہرست کی پابندی کریں اور  ٹیکہ کاری کے لیے ایس او پی پر عمل کریں، جو صحت کی مرکزی وزارت نے تیار کی ہے اور اسے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھیجا ہے۔ تاکہ مشق کے دوران ان کی رہنمائی کی جا سکے۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے اس کام کو عمدگی دینے کے لیے انتطامیہ اور طبی افسران کے درمیان مکمل تال میل کی ضرورت پر زور دیا ۔ یہ عمل بعد میں ویکسینیشن مہم کے دوران اختیار کیا جائے گا۔

اس طرح کے پروگرام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے جس میں کسی جشن کی طرح بڑے پیمانے پر عوامی حصہ داری درکار ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ آیئے ہم  اس کی باریک ترین تفصیلات پر توجہ دیتے ہوئے ایک حقیقی  طریقۂ کار پر عمل درآمد کی کوشش کریں۔ باہمی مفاہمت  سازی میں صحیح معنوں میں کیا گیا تال میل لمبے عرصے تک جاری رہے گا تاکہ آئندہ ویکسینیشن مہم بغیر کسی خامی کے چلائی جا سکے۔

دلی میں 1994 کی پلس پولیو مہم کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ٹیکہ کاری کا کام لوگوں کی طرف سے کیے جانے والے تال میل اور ان کی شمولیت پر اس طرح مبنی ہے کہ متعلقہ فریقین غیرسرکاری تنظیموں ، سول سوسائیٹی کی تنظیم سی ایس او اور دیگر کو کام پر لگائے جانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس ضرورت پر بھی زور دیا کہ ٹیکہ کاری کی جگہوں پر وافر حفاظتی بندوبست کی ضرورت ہے۔

 

 

ڈاکٹر ہرش وردھن نے دلی کے افسران کے ساتھ بھی بات چیت کی ۔ افسران نے کہا کہ نامزد ٹیموں کو اس مقصد کے لیے وافر تربیت دے دی گئی ہے اور وہ ذاتی طور پر ہر ایک پر نظر رکھیں گی ۔ انہوں نے وزیر موصوف کو مشق کے لیے کی گئی تیاریوں سے بھی واقف کرایا، جس میں ٹیکہ کاری کی جگہ قائم کرنا، تازہ جانکاری کا عمل اور اعداد و شمار جمع کر کے اسے کو-وِن پر  اپلوڈ کرنا، ٹیکہ کاری عملے کی تربیت ، ٹیکہ کاری کے بعد کسی بھی منفی اثر کی تیاری ، کولڈ چین بندوبست ، ٹیکہ کاری کی جگہوں کی حفاظت اور ویکسین رکھنے کی جگہوں پر سکیورٹی۔

 

صحت کے مرکزی سکریٹری جناب راجیش  بھوشن ،  این ایچ ایم  کی اے ایس اینڈ ایم ڈی محترمہ وندنا گرنانی، صحت کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر منوہر اگنانی، جوائنٹ سکریٹری جناب لو اگروال اور دیگر سینئر افسران بھی اس موقعے پر موجود تھے۔

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                            

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                            

01.01.2021

U –26

 


(Release ID: 1685536) Visitor Counter : 260