صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکز نے کووڈ-19 ویکسین کو متعارف کرانے کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں سے تیاریوں کو یقینی بنانے کوکہا


صحت کے سکریٹری نے تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی صدارت کی

تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں ٹیکہ لگانے کے لیے مشق 2جنوری 2021 کو شروع ہوگی

Posted On: 31 DEC 2020 2:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی:31دسمبر، 2020:ملک بھر میں کووڈ-19 ویکسین کو متعارف کرانے کی تیار کے مقصد سے مرکزی حکومت نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا ہے کہ وہ ویکسین کو متعارف کرانے کے لیے مؤثر تیاریوں کو یقینی بنائیں۔ صحت کے مرکزی سکریٹری جناب راجیش بھوشن نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے صحت کے پرنسپل سکریٹریوں ، این ایچ ایم کے ایم۔ ڈیز اور صحت کے دیگر منتظمین کے ساتھ کووڈ-19 ٹیکہ کاری کے لیے سیشن مقامات پر تیاریوں کا جائزہ لینے کیے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔

تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی سرکاروں کے ذریعے کووڈ-19 ویکسین کے لئے مشق 2 جنوری کو ہوگی۔  مشق کے دوران کم سے کم تین سیشن مقامات پر تمام ریاستی راجدھانیوں میں ویکسین سے متعلق سرگرمی کا اہتمام کیا جائے گا۔ کچھ ریاستیں ان ضلعوں کو بھی شامل کریں گی جو مشکل اوردشوار گزار علاقوں میں واقع ہیں یا وہاں خراب لاجسٹک سہولت ہے۔ توقع ہے کہ مہاراشٹر اور کیرالہ اپنی اپنی راجدھانیوں کے علاوہ بڑے شہروں میں کووڈ-19 ویکسین کے لیے مشق شروع کریں گی۔

کووڈ-19 ویکسین کو متعارف کرانے کے لیے اس مشق کا مقصد فیلڈ ماحول میں کو۔وِن ایپلی کیشن کے استعمال میں آپریشنل امکانات کا جائزہ لینا ہے تاکہ منصوبہ بندی اور نفاذ کے درمیان روابط کا تجزیہ کیاجاسکے اور چیلنجوں کی نشاندہی کی جاسکے۔ توقع ہے کہ اس سے مختلف سطحوں پر پروگرام منیجرس کے اندر اعتماد پیدا ہوگا۔

ویکسین کو متعارف کرانے کی منصوبہ بندی آپریشنل رہنما خطوط کے مطابق ہوگی جو 20 دسمبر 2020 کو وزارت کی طرف سے جاری کیے گئے تھے۔ تین میں سے ہر سیشن مقام کے لیے متعلقہ میڈیکل آفیسر انچارج 25 ٹیسٹ مستفیدین (حفظان صحت کےورکروں) کی نشاندہی کرے گا۔ ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان مستفیدین کا ڈیٹا کو-وِن میں اپ لوڈ کردیا گیا ہے۔ یہ مستفیدین اس مشق کے لیے سیشن مقام پر بھی دستیاب ہوں گے۔ ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے سہولتوں کو تیار کریں گی اور استعمال کرنے والے کو-وِن ایپلی کیشن پر تیار کیے جائیں گے نیز حفظان صحت ورکرس (ایچ سی ڈبلیو) مستفیدین کا ڈیٹا اپ لوڈ کیا جائے گا۔

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا گیا ہے کہ وہ انٹرینٹ کنکٹیویٹی، بجلی سیفٹی اور لاجسٹیکل انتظامات کے لیے تمام مجوزہ مقامات کے لیے فزیکل ویری فکیشن کو یقینی بنائیں، ڈیمونسٹریشن کے لیے ہر ریاست میں کم از کم تین ماڈل سیشن مقامات تیار کیے جائیں۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام ایس او پیز اور پروٹوکول کا ویکسینیشن ٹیموں کےساتھ ایک مثالی ماحول میں نشان زد مقامات پرعمل کیاجارہا ہے۔

چونکہ ویکسین منتظمین ٹیکہ کاری کے عمل میں تربیت پانے والوں کی تربیت میں ایک اہم رول ادا کریں گے لہٰذا 96 ہزار ویکسی نیٹرس کو اس مقصد کے لیے تربیت دی گئی ہے۔ نیشنل ٹریننگ آف ٹرینرس میں 2360 شرکاء کو تربیت دی گئی ہے۔ اور 719 ضلعوں میں ضلع سطح کی تربیت میں 57 ہزار سے زیادہ شرکاء کو تربیت دی گئی ہے۔

کووڈ-19 ویکسین کے لیے مشق کا پہلا دور آندھرا پردیش، آسام گجرات پنجاب میں 28 اور 29 دسمبر 2020 کو منعقد  کیا گیا تھا۔ تمام ریاستوں نے بڑے پیمانے پر پروگرام کے نفاذ کے لیے آپریشنل رہنما خطوط اور آئی ٹی پلیٹ فارم میں اعتماد ظاہر کیا ہے۔

 

-----------------------

م ن۔ح ا۔ ع ن

U NO: 8575


(Release ID: 1685310) Visitor Counter : 231