وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم یکم جنوری کو جی ایچ ٹی سی – انڈیا کے تحت لائٹ ہاؤس پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے


وزیر اعظم پی ایم اے وائی (شہری) اور اے ایس ایچ اے- انڈیا ایوارڈ بھی تقسیم کریں گے

Posted On: 30 DEC 2020 7:42PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  30 /دسمبر  2020 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی یکم جنوری 2021 کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 6 ریاستوں میں 6 مقامات پر گلوبل ہاؤسنگ ٹیکنالوجی چیلنج – انڈیا (جی ایچ ٹی سی – انڈیا) کے تحت لائٹ ہاؤس پروجیکٹوں (ایل ایچ پی) کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم ایفورڈیبل سسٹنیبل ہاؤسنگ ایکسیلیریٹرس – انڈیا (اے ایس ایچ اے – انڈیا) کے تحت انعام پانے والوں کے ناموں کا اعلان کریں گے اور پردھان منتری آواس یوجنا – شہری (پی ایم اے وائی – یو) مشن کے شاندار نفاذ کے لئے سالانہ ایوارڈس بھی دیں گے۔

تقریب کے دوران وزیر اعظم اختراعاتی، تعمیراتی ٹیکنالوجی سے متعلق ایک سرٹیفکیٹ کورس جسے نوریتیہ – این اے وی اے آر آئی ٹی آئی ایچ (نیو، ایفورڈیبل، ویلیڈیٹیڈ، ریسرچ اینوویشن ٹیکنالوجیز فار انڈین ہاؤسنگ) کا نام دیا گیا ہے اور جی ایچ ٹی سی – انڈیا کے ذریعے نشان زد 54 اختراعاتی ہاؤسنگ کنسٹرکشن ٹیکنالوجیز کے ایک  کمپینڈیم کا اجرا کریں گے۔  ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور تری پورہ، جھارکھنڈ، اترپردیش، مدھیہ پردیش، گجرات، تمل ناڈو اور آندھرا پردیش کے وزرائے اعلیٰ اس موقع پر موجود ہوں گے۔

لائٹ ہاؤس پروجیکٹ

لائٹ ہاؤس پروجیکٹوں (ایل ایچ پی) میں پہلی مرتبہ ملک میں اتنے بڑے پیمانے پر تعمیراتی شعبے سے متعلق نئے زمانے کی بہترین متبادل گلوبل ٹیکنالوجی، مٹیریل اور طریقہ کار کی نمائش کی جائے گی۔ ان کی تعمیر جی ایچ ٹی سی – انڈیا کے تحت کی جارہی ہے، جس کا مقصد جامع طریقے سے مکانوں کی تعمیر کے شعبے میں اختراعاتی ٹیکنالوجی کو اپنانے کے لئے ایک ماحول دستیاب کرانا ہے۔ ایل ایچ پیز کی تعمیر اندور (مدھیہ پردیش)، راجکوٹ (گجرات)، چنئی (تمل ناڈو)، رانچی (جھارکھنڈ)، اگرتلہ (تری پورہ) اور لکھنؤ (اترپردیش) میں کی جارہی ہے۔ یہ ہر لوکیشن پر ملحقہ بنیادی ڈھانچہ جاتی سہولتوں سمیت تقریباً 1000 مکانات پر مشتمل ہیں۔ یہ پروجیکٹ روایتی برک اور مورٹار کنسٹرکشن کے مقابلے 12 مہینے کے اندر تیز رفتاری کے ساتھ رہنے کے لئے تیار مکانات کی نمائش اور ڈیلیوری کریں گے اور زیادہ سستے، پائیدار اور اعلیٰ معیار والے اور نفیس ہوں گے۔

یہ ایل ایچ پیز متنوع ٹیکنالوجیز کی نمائش کرتے ہیں، جن میں اندور کے ایل ایچ پی میں پری فیبریکیٹڈ سینڈوچ پینل سسٹم، راج کوٹ ایل ایچ پی میں ٹنل فارم ورک کو بروئے کار لاتے ہوئے مونولیتھک کنکریٹ کنسٹرکشن، چنئی ایل ایچ پی میں پری کاسٹ کنکریٹ کنسٹرکشن سسٹم، رانچی ایل ایچ پی میں 3ڈی ویلیومیٹرک پری کاسٹ کنکریٹ کنسٹرکشن سسٹم، اگرتلہ ایل ایچ پی میں لائٹ گیز اسٹیل اِنفل پینلس کے ساتھ اسٹرکچرل اسٹیل فریم  اور ایل ایچ پی لکھنؤ میں پی وی سی اِسٹے اِن پلیس فارم ورک سسٹم شامل ہیں۔ ایل ایچ پی اس شعبے اور اس سے آگے کے ریپلیکیشن کے لئے ٹیکنالوجی کی منتقلی کی سہولت دستیاب کرانے کے لئے لائیو لیباریٹریز کا کام کریں گے۔ اس میں منصوبہ بندی، ڈیزائن، کمپونینٹس کا پروڈکشن، آئی آئی ٹیز، این آئی ٹیز کے فیکلٹی اور طلباء دونوں کے لئے کنسٹرکشن کے طور طریقوں اور ٹیسٹنگ، دیگر انجینئرنگ کالجوں، پلاننگ اینڈ آرکیٹیکچر کالجز، بلڈرس، نجی اور سرکاری شعبوں کے پیشہ ور اور دیگر حصص دار شامل ہیں۔

اے ایس ایچ اے - انڈیا

ایفورڈیبل سسٹنیبل ہاؤسنگ ایکسیلیریٹرس – انڈیا (اے ایس ایچ اے – انڈیا) کا مقصد مستقبل کی ممکنہ ٹیکنالوجیز کو انکیوبیشن اور ایکسیلیریشن سپورٹ دستیاب کراکر گھریلو ریسرچ اور صنعت کاری کو فروغ دینا ہے۔ اے ایس ایچ اے – انڈیا پہل کے تحت انکیوبیشن اور ایکسیلیریشن سپورٹ کے لئے پانچ اے ایس ایچ اے- انڈیا سینٹرس قائم کئے گئے ہیں۔ ایکسیلیریشن سپورٹ کے تحت ممکنہ ٹیکنالوجی ونرس کا اعلان وزیر اعظم کے ذریعے کیا جائے گا۔ اس پہل کے تحت جن ٹیکنالوجیز، پروسیسز اور مٹیریلس کی نشان دہی کی گئی ہے اس سے جوان تخلیقی اذہان، اسٹارٹ اپس، اختراع کاروں اور صنعت کاروں کو بڑی تقویت ملے گی۔

پی ایم اے وائی – یو مشن

پردھان منتری آواس یوجنا – شہری (پی ایم اے وائی – یو) مشن کو ’’2022 تک سب کے لئے گھر‘‘ کے تصور کے حصول کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں، شہری مقامی اداروں اور مستفیدین کے غیرمعمولی تعاون کا اعتراف کرتے ہوئے ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے پی ایم اے وائی – شہری کے نفاذ میں ممتاز کارکردگی کے لئے سالانہ ایوارڈ متعارف کرائے ہیں۔ اس تقریب کے دوران پی ایم اے وائی (شہری) ایوارڈس – 2019 حاصل کرنے والوں کی عزت افزائی کی جائے گی۔

 

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 8552

 



(Release ID: 1684937) Visitor Counter : 171