سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

ڈرائیور کے ساتھ برابر کی سیٹ پر بیٹھنے والے کو مجوزہ لازمی ائیر بیگ فراہم کرنے پر عوامی آرا مطلوب

Posted On: 29 DEC 2020 2:29PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 29 دسمبر 2020:مسافروں کی حفاظت میں اضافے کے ایک اہم اقدام کے طور پر  روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت  نے  ڈرائیور کے ساتھ  گاڑی کی اگلی سیٹ پر بیٹھنے والے مسافر کے لئے ایک ائیر بیگ کی فراہمی کو لازمی قرار دینے کی تجویز پیش کی ہے۔

نئے ماڈل کی گاڑیوں پر اس نفاذ کے لئے یکم اپریل 2021 کی تاریخ تجویز کی گئی ہے اور موجودہ ماڈل کی گاڑیوں کیلئے مجوزہ یکم جون 2021 ہے۔

اس سلسلے میں نوٹیفکیشن نمبر جی ایس آر797 (ای) کا مسودہ  28 دسمبر 2020 کی تاریخ کے ساتھ  وزارت کی ویب سائٹ پر شائع کردیا گیا ہے۔

تمام اسٹیک ہولڈروں سے درخواست ہے کہ وہ اپنی آرا / تجاویز نوٹیفیکیشن کی تاریخ اشاعت کے 30 دنوں کے اندر درج ذیل ای میل ایڈریس پر بھیج دیں:

comments-morth[at]gov[dot]in

م ن۔ ر ف ۔ س ا

U: 8508

 



(Release ID: 1684534) Visitor Counter : 181