صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ 19 ویکسین دینے کی چار ریاستوں میں کامیاب ریہرسل

Posted On: 29 DEC 2020 3:08PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی29 دسمبر2020: صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے چار ریاستوں – آسام، آندھراپردیش، پنجاب اور گجرات میں 28 اور 29 دسمبر 2020 میں کووڈ-19 ویکسین دینے سے متعلق سرگرمیوں کی دوروزہ ریہرسل کی۔

لازمی ٹیکہ کاری پروگرام(UIP) کے آغاز کے تجربات سے لیس اور کئی طرح کی انجیکشن کے ذریعہ دی جانے والی ویکسین مثلاً خسرہ-روبیلا(MR) اور جاپان انسیفلائٹس(JE) کی مہم کے تجربات کی روشنی میں عوام کے ترجیحی گروپوں کو ویکسین دینے کے مطلوبہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ان گروپوں میں صحت نگہداشت کا رکن، صف اول کے کارکن اور 50 سال کی عمر سے زیادہ کے افراد شامل ہیں۔

اس ڈرائی رن ایکسرسائز کا مقصد کووڈ-19 ویکسین دینے کے پورے عمل کی جانچ کرنا ہے اور ان میں کارروائیوں سے متعلق رہنما خطوط کے مطابق منصوبہ بندی اور تیاریاں شامل ہوں گی۔ ان میں کو-وِن ایپلی کیشن پر سہولتوں کی فراہمی سیشن سائٹ کی تشکیل اور سائنس کی میپنگ ، ہیلتھ کئیر ورکروں کے اعدادوشمار کو اپ لوڈ کرنا، ویکسین کی وصولی اور ضلع کے ذریعہ ویکسین الاٹ کرنا، سیشن پلاننگ ، ویکسین دینے والی ٹیم کی تعیناتی،سیشن سائٹ پر پہنچانے کا بندوبست، ویکسین دینے کی فرضی ریہرسل اور بلاک ، ڈسٹرک اور ریاست کی سطح پر میٹنگوں کی رپورٹنگ اور جائزہ شامل ہیں۔ ڈرائی رن کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ آئی ٹی پلیٹ فارم ’’کووِن‘‘ کے عملدرآمد کی تصدیق کی جائے اور اصل عمل آوری سے قبل طریقوں کے لئے رہنمائی کی جائے۔

ضلع کلکٹر کو ڈسٹرکٹ اور بلاک ٹاسک فورس کے ہمراہ اس ریہرسل کا ذمہ دار بنایا گیا اورانہیں اس جانب رہنمائی کرنے کے لئے کہا گیا تھا کہ آیا ویکسین دینےکی اصل کارروائی جب ہوگی تو کس کس مرحلے میں کس کس نوعیت کی رکاوٹیں آسکتی ہیں۔

آندھراپردیش کے کرشنا ضلع گجرات کے راجکوٹ اور گاندھی نگر، پنجاب کے لدھیانہ اور شہید بھگت سنگھ نگر(نواں شہر) اور آسام کے سونپت پور اور نلباڑی اضلاع  میں منعقد کیا گیا تھا۔

ضلع انتظامیہ کے ذریعہ مختلف کاموں کے لئے خصوصی ٹیمیں قائم کی گئی تھیں اور ریہرسل کے دوران جو کام انجام دیئے گئے ان میں مستفید ہونے والے فرضی افراد کے اعدادوشمار کو اپ لوڈ کرنا، سیشن سائٹ کا قیام ویکسین مختص کرنا، مواصلاتی سرگرمیاں ویکسین دینے کی تفصیلات ویکسین دینے والے اور ویکسین لینے والے کوفراہم کرنا، اور مستفید ہونے والوں کی نقل وحرکت شامل ہیں۔

ریہرسل کے پہلے دن کے بارے میں حاصل جانکاری پر 29 دسمبر 2020 کو ویڈیو کانفرسنگ کے ذریعہ جوائنٹ سکریٹری(صحت عامہ) نے ریاستی اور ضلع پروگرام افسروں کے ساتھ غور کیا۔ تمام ریاستوں نے کارروائیوں کے طریقہ کار اور آئی ٹی پلیٹ فارم کا استعمال کرکے ویکسین دینے کے پروگرام میں شفافیت رکھنے اور اس کی مؤثر نگرانی پر اطمنان کا اظہار کیا۔ آئی ٹی پلیٹ فارم پر اضافی مشوروں پر بھی دھیان دیا گیا تاکہ کوون پلیٹ فارم کو اور بھی مستحکم بنایا جاسکے۔

اس طرح سے حاصل تفصیلات اور جانکاری کارروائیوں سے متعلق رہنما خطوط اور آئی ٹی پلیٹ فارم کو ٹھوس بنانے میں مدد کرے گی اور کووڈ-19 ویکسین دینے کے پروگرام کی شروعات کو مضبوط کرے گی۔

م ن۔ ر ف ۔ س ا

U: 8507

 



(Release ID: 1684532) Visitor Counter : 241