وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم 26 دسمبر کو آیوشمان بھارت پی ایم۔ جے صحت کا آغاز کریں گے، جس میں جموں و کشمیر کے تمام باشندوں کو کور کیا جائے گا
Posted On:
24 DEC 2020 6:13PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 24 دسمبر 2020، وزیراعظم جناب نریندر مودی 26 دسمبر 2020 کو دوپہر 12 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ آیوشمان بھارت پی ایم۔ جے صحت کا آغاز کریں گے، جس میں مرکز کے زیر انتظام خطے جموں و کشمیر کے تمام باشندوں کو کور کیا جائے گا۔ یہ اسکیم تمام افراد اور فرقوں کو معیاری اور سستی ضروری صحت خدمات فراہم کرانے کو یقینی بنانے اور مالیاتی جوکھم سے تحفظ فراہم کرانے پر فوکس کرے گی اور سبھی کو صحت بیمہ فراہم کرائے جانے کو یقینی بنائے گی۔ اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ اور جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر بھی موجود ہوں گے۔
اس اسکیم کے تحت مرکز کے زیر انتظام خطے جموں و کشمیر کے تمام باشندوں کو مفت بیمہ کور فراہم کرایا جائے گا۔ یہ اسکیم مرکز کے زیر انتظام خطے جموں و کشمیر کے تمام باشندوں کو ایک فلوٹر کی بنیاد پر 5 لاکھ روپے فی کنبہ تک کا مالیاتی کور فراہم کرائے گی۔ اس اسکیم کے تحت 15 لاکھ (تقریباً) فاضل کنبوں کو پی ایم ۔جے کے تحت عملی طور پر شامل کیا جائے گا۔ یہ اسکیم پی ایم ۔جے کے ساتھ مل کر بیمہ موڈ میں کام کرے گی۔اس اسکیم کا فائدے پورے ملک میں کہیں پر بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ پی ایم ۔ جے اسکیم کے تحت اندراج شدہ اسپتال اس اسکیم کے تحت بھی خدمات فراہم کرائیں گے۔
سب کے لئے صحت بیمے کے مقصد کا حصول
سب کے لئے صحت کوریج (یو ایچ سی) میں صحت کو فروغ دینے سے لیکر امراض سے بچاؤ ، علاج ، باز آباد کاری اور مسکن دیکھ ریکھ تک ہرطرح کی ضروری ، معیاری صحت خدمات شامل ہیں اور یہ سبھی کی خدمات تک رسائی، اپنی جیب سے صحت خدمات کے لئے ادائیگی کرنے کے نتیجے میں پیش آنے والی مالیاتی مشکلات سے تحفظ فراہم کراتی ہے اور اس کی وجہ سے لوگوں کو پیش آنے والی غریبی اور پریشانی کے جوکھم کو کم کرتی ہے ۔ اپنے ستونوں ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹرز اور پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے ساتھ آیوشمان بھارت پروگرام سب کے لئے صحت بیمہ کا مقصد حاصل کرنے کے لئے کام کررہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ا گ۔ن ا۔
U-8401
(Release ID: 1683393)
Visitor Counter : 240
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam