وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم آئی آئی ایس ایف 2020 میں افتتاحی خطبہ دیں گے

Posted On: 20 DEC 2020 6:38PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20؍ دسمبر ،   وزیر اعظم جناب نریندر مودی 22 دسمبر  کو شام ساڑھے چار بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول (آئی آئی ایس ایف) 2020 میں افتتاحی خطبہ دیں گے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن بھی موجود رہیں گے۔

آئی آئی ایس ایف کے بارے میں

معاشرے میں سائنسی مزاج کو فروغ دینے کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت نیز ارضیاتی سائنس کی وزارت نے وجنانا بھارتی کے ساتھ مل کر انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول کا پروگرام بنایا تھا۔ 2015 میں شروع کیا گیا آئی آئی ایس ایف کا مقصد سائنس اور ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ہے۔ اس کا مقصد عوام کو سائنس کے ساتھ جوڑنا ، سائنس کی خوشی کی تقریب منانا اور یہ بتانا ہے کہ کس طرح سائنس ، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور میتھ میٹکس (ایس ٹی ای ایم) ہماری  زندگیوں کو بہتر بنانے کا حل فراہم کرسکتی ہیں۔ آئی آئی ایس ایف 2020 کا مقصد نوجوانوں کو 21ویں صدی کی ہنرمندی کو فروغ دینے میں مدد دینا ہے۔ اس میں خاص توجہ سائنسی معلومات، تخلیق، تنقیدی طرز فکر، مسائل کو حل کرنے اور ٹیم ورک پر دی گئی ہے۔ اس کا طویل مدتی مقصد طلبا کی اس بات کے لیے ہمت افزائی کرنا ہے کہ وہ مطالعہ کریں اور سائنسی میدانوں میں کام کریں۔

***************

م ن۔ اج ۔ ر ا   

U:8264      



(Release ID: 1682240) Visitor Counter : 198