وزارات ثقافت

اے ایس آئی نے مرکزکے زیر تحفظ عمارات/ مقامات دیکھنے کے لیے آنے والوں کی تعداد کی شرط ختم کردی


ساؤنڈ اور لائٹ شوز کا دوبارہ آغاز

Posted On: 20 DEC 2020 1:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔20  دسمبر     وزارت ثقافت کے محکمہ آثار قدیمہ (اے ایس آئی)نے مرکز کے زیر تحفظ   عمارات/مقامات پر آنے والے زائرین کی تعداد کی شرط ختم کر دی ہے۔ یہ ریجنل ڈائریکٹروں  اورنگرانی کرنے والے ماہرین آثار قدیمہ کو مرکزکے زیر تحفظ عمارات/مقامات کے لئےمحکمہ آثار قدیمہ (اے ایس آئی) کے ذریعہ 18 دسمبر 2020 کو جاری تازہ ترین معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) کے مطابق ہے۔

تاہم ، روزانہ آنے والے افراد کی کل تعداد کا فیصلہ محکمہ آثار قدیمہ کے متعلقہ نگراں / ایس اے (آئی/سی) متعلقہ ضلعی مجسٹریٹ ، جو ضلع کی آفات سے نمٹنے والی کمیٹی کے چیئرمین ہوں، کی رضامندی سے  کرسکتے ہیں۔

ایس او پی میں مزید کہا گیا ہے کہ جہاں کیو آر کوڈ اور نیٹ ورک میں پریشانی ہے وہاں جسمانی ٹکٹوں کی فروخت دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے۔ ساؤنڈ اور لائٹ شو دوبارہ شروع کیا جاسکتا ہے۔

مذکورہ بالا ترمیم کے علاوہ ، 2 جولائی 2020 کو جاری  ایس او پی(جس کا نفاذ  6 جولائی 2020سے ہوا) میں مذکور دیگر تمام  ضوابط اگلے حکم تک نافذ العمل ہوں گے۔

مواصلات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مرکز کے زیر تحفظ عمارات اور مقامات وزارت داخلہ ، وزارت صحت و خاندانی بہبود اور وزارت ثقافت کے ذریعہ جاری کردہ کووڈ سے متعلق پروٹوکول کے پابند رہیں گے اور ساتھ ہی ریاست کے کسی خاص احکامات اور / یا ضلع انتظامیہ کے احکامات کے بھی پابند  رہیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

(م ن ۔ رض (

U-8256



(Release ID: 1682209) Visitor Counter : 181