نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

فِٹ انڈیا سائیکلو تھون کو زبردست حمایت حاصل ہو رہی ہے ، تقریباً 13 لاکھ لوگوں نے سائیکلوتھون کے آغاز کے پہلے


ہفتے میں شرکت کی ، جو 31 دسمبر تک جاری رہے گا ، شہری فٹ انڈیا ویب سائٹ پر اندراج کراکے ، اِس میں شرکت کر سکتے ہیں

Posted On: 20 DEC 2020 10:59AM by PIB Delhi

نئی لّی ، 20 دسمبر/ فٹ انڈیا سائیکلوتھون   کے دوسرے ایڈیشن   کو پورے ملک میں  زبردست  حمایت حاصل ہو رہی ہے  ۔ کھیل کود کے مرکزی وزیر  جناب  کرن ریجیجو نے  سوشل میڈیا کے ذریعے    حال ہی میں  ، اِس کا آغاز کیا ہے ۔ سائیکلنگ  کی  یہ بڑی تقریب  7 دسمبر ، 2020 ء کو شروع ہوئی تھی  اور پورے ملک  سے لوگ  ، اِس میں شرکت کر رہے ہیں ۔ 15 دسمبر تک  1269695 لوگ فِٹ انڈیا سائیکلو تھون میں شرکت کر چکے ہیں  اور انہوں نے 5751874  کلو میٹر کی سائیکلنگ  پوری کر لی ہے ۔ اس میں   311458 شرکاء نہرو یووا کیندر سنگٹھن   ( این وائی کے ایس ) ، 414354 شرکاء نیشنل سروس اسکیم  ( این ایس ایس ) کے اور 543883 دیگر شرکاء ہیں ۔ فٹ انڈیا سائیکلو تھون   کا سوشل  میڈیا    پر بھی زبردست خیر مقدم ہو رہا ہے ۔ عام لوگوں کے علاوہ  اہم شخصیات بھی   سائیکل چلاتے ہوئے  اپنی تصاویر  اور ویڈیو پوسٹ کر رہے ہیں ۔

 

          یہ پروگرام 31 دسمبر ، 2020 ء تک جاری رہے گا ۔ شہری فٹ انڈیا ویب سائٹ   (https://fitindia.gov.in/fit-india-cyclothon-2020/ ) پر اندراج کراکر شرکت کر سکتے ہیں اور  یومیہ  اپنی پسند سے  ایک مقررہ فاصلہ  طے کرکے  اپنی تصاویر اور ویڈیو   سوشل میڈیا پر     @FitIndiaOff  اور   #FitIndiaCyclothon  اور   #NewIndiaFitIndia  پر ٹیگ کر سکتے ہیں ۔

اس بڑے پروگرام میں شرکت کے لئے  شہریوں کی ہمت افزائی کرتے ہوئے  جناب ریجیجو نے حال ہی میں ٹوئیٹ کیا ہے کہ سائیکلنگ   چست  رہنے اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے  کا  ایک شاندار طریقہ ہے ۔   میں آپ سب کو  دعوت دیتا  ہوں کہ اپنے دوستوں اور اہلِ خانہ کے ساتھ  7 سے 31 دسمبر تک  دوسرے  فٹ انڈیا سائیکلو تھون میں شریک ہوں ۔ آئیے ، ہم  وزیر اعظم کی اپیل   @NarendraModi Ji ، ‘ فٹنیس کا ڈوز  آدھا گھنٹہ روز ’ میں شریک ہوں ۔   #NewIndiaFitIndia #FitIndiaMovement”

          فٹ انڈیا سائیکلوتھون  کا پہلا ایڈیشن  کھیلوں کے وزیر نے  گوا کے پناجی میں  جنوری ، 2020 ء میں شروع کیا تھا   ۔ یہ پروگرام لوگوں کو  گھر سے باہر کی سرگرمیوں میں شامل کرنے  اور پورے ملک میں   سائیکلنگ کے کلچر کو  فروغ دینے کے لئے  منعقد کیا گیا تھا ۔ اس میں  ملک بھر کے 35 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی ۔  

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No. 8253



(Release ID: 1682163) Visitor Counter : 193