وزارت خزانہ
اصلاحات سے منسلک قرض لینے کی اجازت کا مقصد کاروبار میں آسانی سے متعلق اصلاحات میں سہولت پیدا کرنا ہے
5 ریاستوں نے کاروبار میں آسانی سے متعلق اصلاحات مکمل کیں
16728 کروڑ روپئے کے اضافی قرض کی اجازت دی گئی
Posted On:
20 DEC 2020 10:47AM by PIB Delhi
نئی لّی ، 20 دسمبر/ حکومتِ ہند کے ذریعے شہریوں پر مرکوز مختلف سیکٹروں میں اصلاحات سے منسلک اضافی قرض کی اجازت نے ریاستوں کو کاروبار میں آسانی کو فروغ دینے سے متعلق اصلاحات کرنے کے لئے راغب کیا ہے ۔ اب تک 5 ریاستوں نے کاروبار میں آسانی کے لئے اصلاحات کو مکمل کر لیا ہے ۔ ان ریاستوں کو کھلی مارکیٹ سے 16728 کروڑ روپئے کے قرض حاصل کرنے کے لئے اجازت دے دی گئی ہے ۔ اِن ریاستوں میں آندھرا پردیش ، کرناٹک ، مدھیہ پردیش ، تمل ناڈو اور تلنگانہ شامل ہیں ۔ ریاستوں کو اضافی قرض کی اجازت دیئے جانے کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں :
ریاست
|
رقم ( روپئے کروڑ میں )
|
آندھرا پردیش
|
2,525
|
کرناٹک
|
4,509
|
مدھیہ پردیش
|
2,373
|
تمل ناڈو
|
4,813
|
تلنگانہ
|
2,508
|
کاروبار میں آسانی ملک میں سرمایہ کاری کے لئے ساز گار کاروباری ماحول کی ایک اہم علامت ہے ۔ کاروبار میں آسانی میں بہتری ریاستی معیشت کی مستقبل میں تیزی سے ترقی کو بہتر بنائے گی ۔ یہی وجہ ہے کہ حکومتِ ہند نے مئی ، 2020 ء میں ریاستوں کو اضافی قرض کی اجازت دینے کو کاروبار میں آسانی کی سہولت کے لئے اصلاحات کرنے سے جوڑنے کا فیصلہ کیا ۔ اس زمرے میں مندرجہ ذیل اصلاحات کرنے کی تجویز دی گئی ہے :
- ضلع کی سطح پر کارباری اصلاحات کے ایکشن پلان کے پہلے جائزے کی تکمیل ۔
- مندرجہ ذیل قوانین کے تحت کاروبار کی مختلف سرگرمیوں کے لئے سرٹیفکیٹ / منظوری / لائسنس کے حصول کی خاطر رجسٹریشن کی تجدید کی ضرورت کا خاتمہ :
- شاپس اینڈ ایسٹبلشمنٹ ایکٹ ۔
- کنٹریکٹ لیبر ( ریگولیشن اینڈ ایبولیشن ) ایکٹ ، 1970 ۔
- فیکٹریز ایکٹ ، 1948 ۔
- لیگل میٹرو لوجی ایکٹ ۔
- انٹر اسٹیٹ مائگرینٹ ورک مین ( آر ای اینڈ سی ایس ) ایکٹ ، 1979 ۔
- ادویات بنانے / فروخت کرنے / اسٹور کرنے کا لائسنس ۔
- میونسپل کارپوریشنوں کے ذریعے جاری کردہ ٹریڈ لائسنس ۔
- قوانین کے تحت ، جہاں انسپکٹروں کی تعیناتی مرکز کی طرف سے کی جاتی ہے ، ایک ہی انسپکٹر کو ایک کے بعد دوسرے سال ایک ہی یونٹ نہیں دیا جاتا ۔ اس سلسلے میں کمپیوٹر پر مبنی رینڈم انسپیکشن نظام کو نافذ کیا جاتا ہے اور انسپیکشن سے پہلے کاروبار کے مالکوں کو جانچ کا پہلے نوٹس دیا جاتا ہے اور معائنے کی رپورٹ معائنے کے 48 گھنٹے کے اندر اَپ لوڈ کی جاتی ہے ۔ اس میں مندرجہ ذیل معائنے شامل ہیں :
- برابر کے معاوضے سے متعلق قانون ، 1976 ۔
- کم از کم اجرتوں سے متعلق قانون ، 1948 ۔
- دوکانوں اور دیگر اکائیوں سے متعلق قانون ۔
- بونس ایکٹ ، 1965 کے تحت ادائیگی ۔
- اجرتوں کی ادائیگی کا قانون ، 1936 ۔
- گریجویٹی کی ادائیگی کا قانون ، 1972 ۔
- کنٹریکٹ لیبر ( ضابطے اور خاتمہ ) ایکٹ ، 1970 ۔
- فیکٹری ایکٹ ، 1948 ۔
- بوائلرس ایکٹ ، 1923 ۔
- پانی میں آلودگی کی روک تھام اور کنٹرول سے متعلق قانون ، 1974 ۔
- ہوا میں آلودگی کی روک تھام اور بچاؤ سے متعلق قانون ، 1981 ۔
- لیگل میٹرو لوجی ایکٹ ، 2009 اور ضابطے ۔
کووڈ – 19 وباء کے چیلنجوں سے نمٹنے کی خاطر ضروری وسائل کے حصول کے لئے 17 مئی ، 2020 ء کو حکومتِ ہند نے ریاستوں کے ذریعے قرض لینے کی حد میں ریاستی جی ایس ڈی پی کا 2 فی صد تک بڑھا دیا ہے ۔ اِس خصوصی فنڈ کا آدھا حصہ ریاستوں کے ذریعے شہریوں پر مرکوز اصلاحات سے منسلک کیا گیا ہے ۔ شہریوں پر مرکوز چار اصلاحات کی نشاندہی ، اِس طرح کی گئی ہے ، ( اے ) ایک ملک ایک راشن کارڈ کا نظام ، ( بی ) کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے لئے اصلاحات ، ( سی ) دیہی بلدیاتی ادارے / افادیتوں میں اصلاحات اور ( ڈی ) پاور سیکٹر میں اصلاحات ۔
اب تک 10 ریاستوں نے ایک ملک ایک راشن کارڈ کا نظام نافذ کیا ہے ، 5 ریاستوں نے کاروبار میں آسانی سے متعلق اصلاحات کی ہیں اور 2 ریاستوں نے مقامی آبادی میں اصلاحات کی ہیں ۔
اضافی قرض لینے کی اجازت کے علاوہ ، اُن ریاستوں کو ، جو 4 اصلاحات میں سے 3 پر عمل در آمد کر چکی ہیں ، ‘‘ ریاستوں کے لئے کیپٹل اخراجات کی خاطر مالی امداد کی اسکیم ’’ کے تحت مرکز نے ، اِس مقصد کے لئے 2000 کروڑ روپئے کی رقم مختص کی ہے ۔
مزید ریاستوں کو اصلاحات کرنے اور اضافی قرض حاصل کرنے میں سہولت پیدا کرنے کی خاطر وزارتِ خزانہ کے محکمۂ اخراجات نے حال ہی میں ریاستوں کو مختلف شعبوں میں شہریوں پر مرکوز اصلاحات مکمل کرنے کے لئے وقت کی حد مقرر تھی ۔ اب ، اگر مجاز وزارت کے ذریعے اصلاحات کے نفاذ سے متعلق 15 فروری ، 2021ء تک سفارشات حاصل ہوتی ہیں ، تو ریاست اصلاحات سے مربوط فوائد کے لئے اہل ہو گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 8252
(Release ID: 1682162)
Visitor Counter : 199
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam