سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

ٹرانسپورٹ کی وزارت نے ای20 ایندھن کو اپنانے کے سلسلے میں عوامی آراء طلب کی

Posted On: 18 DEC 2020 4:51PM by PIB Delhi

نئی دہلی:18دسمبر، 2020:سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں کی وزارت نے 11دسمبر 2020 کو ایک مسودہ نوٹیفکیشن  جی ایس آر 757 (ای) شائع کرکے ای20 ایندھن اپنائے جانے پر اور اس سے ہونے والے اخراج معیارات پر عوامی آراء اور تجاویز طلب کی ہے۔ جس کے تحت گیسولین میں 20فیصدایتھونول کو ملاکر آٹوموٹیو ایندھن کے طور پر استعمال کیا جائیگا۔ یہ نوٹیفکیشن ای20 کے موافق گاڑیاں تیار کیے جانے کے عمل کو آسان بنائے گی۔ یہ کاربن ڈائی آکسائیڈ اور ہائیڈرو کاربن وغیرہ کے اخراج میں بھی کمی کرنے میں معاون ہوگا، ساتھ ہی ساتھ اس سے  معدنیاتی تیلوں کی درآمدات میں کمی ہوگی جس سے غیرملکی زرمبادلہ کی بچت ہوگی اور توانائی سیکورٹی کو فروغ حاصل ہوگا۔

ایتھانول کی آمیزش والے گیسولین قابل استعمال گاڑیوں میں گیسولین میں ایتھانول کے فیصد سے متعلق تفصیلات گاڑی مینوفیکچرر کے ذریعے فراہم کی جائے گی اور اس سلسلے میں گاڑی پر ایک واضح طور پر دکھائی دینے والا اسٹیکر چسپاں کیا جائیگا۔

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 8218



(Release ID: 1681911) Visitor Counter : 175