کامرس اور صنعت کی وزارتہ

پیوش گوئل نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھارت کی ترقی میں شامل ہونے کے لئے مدعو کیا


کہا کہ بھارت میں دنیا میں سب سے بہتر ایف ڈی آئی سہولت کی پالیسیاں موجود ہیں

Posted On: 15 DEC 2020 1:54PM by PIB Delhi

 

نئی لّی ، 15 دسمبر/ ریلوے ، کامرس  و صنعت ، صارفین  کے امور ، خوراک اور تقسیم  عامہ  کے وزیر جناب پیوش گوئل نے بھارت کی ترقی میں  شامل ہونے کے لئے غیر ملکی  سرمایہ  کاروں  کا خیر مقدم کیا ہے ۔ آج سی آئی آئی کے ساجھیداری سمٹ ، 2020 کے افتتاحی اجلاس سے ورچوول طور پر خطاب کرتے ہوئے ، انہوں نے کھلے دل اور گرمجوشی سے خیر مقدم کیا اور کہا کہ امکانات  کی اس سرزمین میں آپ کی ساجھیداری میں مکمل امداد فراہم کی جائے گی ۔

          وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت ایک کھلے راستے  پر چلتے ہوئے اپنی معیشت کے نئے شعبوں کو منظم طور پر عالمی سرمایہ کاروں کے لئے کھول رہا ہے   ، سرمایہ کاری کے مختلف ساجھیداروں  کے ساتھ  کلیدی ساجھیداری کے ذریعے کاروبار کی ہمت افزائی کر رہا ہے  اور  مستقبل کے اقتصادی منصوبوں کو مستحکم کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں ایف ڈی آئی  ( براہ راست سرمایہ کاری ) کی آمد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ – 19 وباء کے عروج کے زمانہ میں ، اس سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران ہماری ایف ڈی آئی میں اضافہ ہوا ہے ۔  ہماری ایف ڈی آئی پالیسیاں دنیا میں سب سے زیادہ سہولت والی ہیں ۔ اپریل – ستمبر  کے عرصے میں ایف ڈی آئی کی آمد 40 ارب ڈالر رہی  ، جو پچھلے سال کے مقابلے تقریباً  13  فی صد زیادہ ہے ۔  پچھلے سال ہم نے پوری دنیا میں سب سے پسندیدہ  ٹیکس کی شرحوں کا اعلان کیا تھا ، جو بھارت میں کاروبار کرنے والی کمپنیوں کے لئے 22 فی صد ٹیکس  اور نئے مینو فیکچررس کے لئے 15 فی صد  تھی ، جو اکتوبر ، 2019 ء کے بعد مقرر کی گئی ۔

          جناب گوئل نے کہا کہ صنعتوں  کو بھارت میں راغب کرنے کی خاطر پیداوار سے منسلک  ترغیبات  کی اسکیم سمیت کئی نئی اسکیموں کو متعارف کرایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  ہماری سبھی وزارتوں  میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے خصوصی سیل قائم ہیں ۔ مرکزی حکومت اور  ریاستی حکومتیں  عالمی وباء  کے آغاز سے پہلے سے ہی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے مل کر کام کرتی رہی ہیں ۔ بھارت اپنی وی طرز کی بحالی  میں زیادہ عالمی  سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی خاطر ساز گار  اصلاحات اور سہولیاتی  اقدامات کر رہا ہے ۔  انہوں نے کہا کہ  میں آپ کو  ترقی ، فروغ  اور خوشحالی  کی اس بس میں سوار ہونے کی دعوت دیتا ہوں ، جو  وزیر اعظم  نریندر مودی  جی بھارت کے عوام  کے لئے چلا رہے ہیں  ۔

          ساجھیداری  سمٹ  ، جس کا  موضوع  ‘ زندگی ، روز گار اور فروغ  ’ ہے ، پر بولتے ہوئے  ،   جناب گوئل نے کہا کہ یہ  ہمیں اپنی معیشتوں کو پھر سے تیزی پر لانے اور نئے مواقع کی ہمت افزائی کرنے میں ہماری  مشترکہ کوششوں میں  مدد گار ہو گی ۔  ‘‘ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد نہ صرف ترقی کی اعلیٰ سطح پر بر قرر رہنا ہے ، بلکہ 2025 ء تک 50 کھرب ڈالر  والی معیشت بننا ہے ۔ مختلف سیکٹروں میں تاریخی  اصلاحات ہمارے عوام کی خوشحالی  کی سطح کو بہتر  بنانے کی ہماری کوششوں میں مدد گار ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ تنہا ہم بہت کم کامیابی  حاصل کر سکتے ہیں لیکن مل کر ہم لوگوں کی امید سے کہیں آگے تک ترقی کر سکتے ہیں ۔  یہ وقت ہے کہ بھارت میں آیا  جائے ، یہ وقت ہے کہ آپ بھارت میں اپنی موجودگی  اور سرمایہ کاری میں اضافہ کریں ۔ بھارت مواقع کی سرزمین ہے  ’’۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 8103

 



(Release ID: 1680880) Visitor Counter : 145