صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت کے فعال معاملوں میں مسلسل گراوٹ؛تعداد 3.6 لاکھ کے نیچے پہنچی


گذشتہ 15 دنوں سے یومیہ آنے والے نئے معاملوں کے مقابلے میں شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

پچھلے 7 دنوں سے یومیہ مرنے والوں کی شرح 500 سے کم ہے

Posted On: 12 DEC 2020 12:26PM by PIB Delhi

بھارت میں کووڈ کے فعال معاملے مسلسل کم ہورہے ہیں۔ کل فعال معاملے آج 3.6 لاکھ (359819) کے نیچے پہنچ گئے ہیں۔

روزانہ شفایاب ہونے والے معاملوں کی غیر معمولی تعداد اور مرنے والوں کی شرح میں کم ہونے کی وجہ سے ایسا ممکن ہوسکا ہے۔فی الحال بھارت میں  کووڈ کے فعال معاملوں کی تعداد  مجموعی تعداد کا صرف 3.66 فیصد ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 33494 نئے مریض  صحت یاب ہوئے ہیں اور اس کی وجہ سے فعال معاملوں میں 3930 کمی واقع ہوئی ہے۔

WhatsApp Image 2020-12-12 at 10.05.34 AM.jpeg

گذشتہ ہفتے سے  اوسطاً  6 سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں کے معاملوں میں روزانہ  کمی واقع ہو آرہی ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002E9WG.jpg

پچھلے 15 دنوں میں یومیہ آنے والے نئے معاملوں کے مقابلے صحتیاب ہونے والے معاملوں کی  تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 30006 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جبکہ اسی مدت کے دورن کل 33494 مریضوں کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے یا وہ صحتیاب ہوئے ہیں۔

WhatsApp Image 2020-12-12 at 10.03.04 AM.jpeg

بڑی تعداد میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی بدولت ریکوری شرح  94.89 فیصد بہتر ہوگئی ہے۔

ابھی تک کل 9324328 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ زیر علاج معاملوں اور فعال معاملوں کے درمیان فرق بڑھتا جارہا ہے ۔ فی الحال یہ 8964509  ہے۔

صحتیابی کے معاملوں میں 74.46 فیصد 10 ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں درج کئے گئے ہیں۔

کیرالہ میں ایک دن میں سب سے زیادہ 4748 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ وہیں مغربی بنگال میں 2873 اور مہاراشٹر میں 2774 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

WhatsApp Image 2020-12-12 at 10.01.11 AM.jpeg

نئے معاملوں میں سے 74.16 فیصد معاملے 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں درج کئے گئے۔

کیرالہ میں یومیہ سب سے زیادہ  نئےمعاملے 4642 درج کئے گئے۔ اس کے بعد مہاراشٹر میں 4268  جبکہ مغربی بنگال میں 2753 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔

WhatsApp Image 2020-12-12 at 9.58.18 AM.jpeg

پچھلے 24 گھنٹوں میں 442 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

78.05 فیصد نئی اموات 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں درج ہوئی ہیں۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 87 اموات ہوئی ہیں۔ اس کے بعد دہلی اور مغربی بنگال میں  بالترتیب 60 اور 50 اموات روزانہ ہوئی ہیں۔

WhatsApp Image 2020-12-12 at 9.59.33 AM.jpeg

گذشتہ کئی دنوں سے یومیہ ہونے والی اموات میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے۔ پچھلے 7 دنوں میں روزانہ 500 سے کم اموات ہورہی ہیں۔

WhatsApp Image 2020-12-12 at 10.07.46 AM.jpeg

*****

م ن۔ ن ر

U NO:8037

 


(Release ID: 1680357) Visitor Counter : 154