وزیراعظم کا دفتر

کلائیمیٹ ایمبیشن سمٹ میں وزیر اعظم کے پیغام کا متن

Posted On: 12 DEC 2020 9:21PM by PIB Delhi

معزز حضرات ،

          یہ سربراہ اجلاس  آب و ہوا میں تبدیلی کے خلاف ہماری لڑائی کے سب سے حوصلہ افزا قدم  - پیرس معاہدے کے پانچ سال مکمل ہونے کے موقع پر ہو رہا ہے ۔  آج ، ایسے میں ، جب کہ ہم اپنی نظر کو اور زیادہ اونچائیوں تک لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں ،  ہمیں  ماضی  کے منظر کو نہیں بھولنا چاہیئے ۔ ہمیں   نہ صرف اپنے  حوصلوں  پر نظر ثانی کرنی چاہیئے بلکہ  پہلے سے مقررہ اہداف   کے تئیں کامیابی کا بھی جائزہ لینا چاہیئے ۔  صرف اُس صورت میں ہی ہماری آواز مستقبل کی نسلوں کے لئے بھروسہ مند ہو گی ۔

معزز حضرات ،

          میں بہت انکسار کے ساتھ آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ بھارت  نہ صرف  پیرس معاہدے کے  اپنے اہداف  کو حاصل کرنے  کی راہ پر گامزن ہے ، بلکہ یہ   توقعات سے  کہیں آگے بڑھ جائے گا  ۔ ہم نے  اپنے اخراج  میں  2005 ء کی سطح   میں 21 فی صد کی کمی کی ہے ۔  ہماری شمسی  توانائی کی صلاحیت  ، جو 2014 ء میں 2.63 گیگا واٹ تھی ، 2020 ء میں  36 گیگا واٹ ہو گئی ہے ۔ قابلِ تجدید توانائی کی ہماری صلاحیت   دنیا میں  چوتھی سب سے زیادہ صلاحیت ہے ۔

          یہ صلاحیت  2022 ء سے پہلے  175 گیگا واٹ تک پہنچ جائے گی   اور  ہم نے اِس سے بھی زیادہ  حوصلہ مند  ہدف مقرر کیا ہے  - 2030 ء تک قابل تجدید توانائی کی 450 گیگا واٹ کی صلاحیت حاصل کرنا ۔ ہم نے  اپنے جنگلات میں توسیع کرنے  اور نباتاتی تنوع  کا تحفظ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے  اور دنیا  کی سطح پر  بھارت نے  دو اہم اقدامات  کا آغاز کیا ہے ۔

  • بین الاقوامی شمسی اتحاد اور
  • آفات میں قابلِ بحالی  بنیادی ڈھانچے  کا اتحاد ۔

 

معزز حضرات ،

          2047 ء میں  بھارت  ایک جدید اور آزاد  ملک کے طور پر  100 سال کا جشن منائے گا ۔ کرۂ ارض  کے رہنے والے  میرے تمام  ساتھیوں کے لئے  ، میں آج ایک عہد کرتا ہوں  ،  صد سالہ بھارت  نہ صرف  اپنے  ہدف  پورے کرے گا ، بلکہ آپ کی توقعات سے کافی آگے بڑھ جائے گا ۔

          شکریہ ۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 8051


(Release ID: 1680352) Visitor Counter : 202