پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 DEC 2020 9:08AM by PIB Delhi
نئی لّی ، 12 دسمبر/ تمل ناڈو کو چھوڑ کر تمام ریاستوں نے کیپٹل اخراجات کے لئے ریاستوں کو خصوصی امداد کی نئی اعلان کردہ اسکیم سے فائدہ حاصل کیا ہے ۔ اس اسکیم کا اعلان وزیر خزانہ نے آتم نربھر بھارت پیکیج کے ایک حصے کے طور پر 12 اکتوبر ، 2020 ء کو کیا تھا ۔
اسکیم کا مقصد ریاستی حکومتوں کے ذریعے کیپٹل اخراجات میں اضافہ کرنا ہے ، جو کووڈ – 19 وباء کی وجہ سے ٹیکس مالیہ میں کمی کے سبب ، اِس مالی سال میں ، مالی مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں ۔ کیپٹل اخراجات میں نمو میں اضافہ کرنے ، معیشت میں مستقبل کی پیداوار کو بڑھانے کی صلاحیت ہوتی ہے ، جس کے نتیجے میں معیشت کی شرح ترقی میں اضافہ ہوتا ہے ۔ یہ وجہ ہے کہ منفی مالی صورتِ حال کے باوجود مرکزی حکومت نے ریاستی حکومتوں کو مالی سال 21-2020 ء میں کیپٹل اخراجات کے لئے ریاستی حکومتوں کو خصوصی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
اس اسکیم کا ریاستی حکومتوں کی طرف سے بہت گرمجوشی سے خیر مقدم کیا گیا ۔ اب تک وزارتِ خزانہ کے ذریعے 27 ریاستوں کے لئے 9879.61 کروڑ روپئے کے کیپٹل اخراجات کی تجاویز کو منظوری دی گئی ہے ۔ اسکیم کے تحت پہلی قسط کے طور پر ریاستوں کو 4939.81 کروڑ روپئے کی رقم پہلے ہی جاری کر دی گئی ہے ۔ ریاستوں کے حساب سے منظور کی گئی رقم اور جاری کردہ فنڈ کی تفصیل منسلک ہے ۔
کیپٹل اخراجات کے پروجیکٹوں کو معیشت کے ، صحت ، دیہی ترقی ، پانی کی سپلائی ، آبپاشی ، بجلی ، ٹرانسپورٹ ، تعلیم اور شہری ترقی جیسے مختلف شعبوں میں منظوری دی گئی ہے ۔
اسکیم کے تین حصے ہیں ۔ اسکیم کا پہلا حصہ ، شمال مشرقی خطے کا احاطہ کرتا ہے ۔ اس کے تحت سات شمال مشرقی ریاستوں ( اروناچل پردیش ، میگھالیہ ، منی پور ، میزورم ، ناگا لینڈ ، سکم اور تری پورہ ) کو 200 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں ۔ زیادہ آبادی اور جغرافیائی علاقے کے پیش نظر آسام کو ، اِس اسکیم کے تحت 450 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں ۔
اسکیم کا دوسرا حصہ ، دیگر تمام ریاستوں کے لئے ہے ، جنہیں پہلے حصے میں شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ اس حصے کے لئے 7500 کروڑ روپئے کی رقم مختص کی گئی ہے ۔ 15 ویں مالی کمیشن کے سال 21-2020 ء میں مرکزی ٹیکس کے تناسب میں ، اِن ریاستوں میں یہ رقم تقسیم کی گئی ہے ۔
اسکیم کے تیسرے حصے کا مقصد ، ریاستوں میں شہریوں پر مرکوز مختلف اصلاحات کو آگے بڑھانا ہے ۔ اس حصے کے لئے 2000 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں ۔ یہ رقم صرف ، اُن ریاستوں کو دستیاب ہو گی ، جنہوں نے 17 مئی ، 2020 ء کو ، وزارتِ خزانہ کے ذریعے جاری کردہ چار اصلاحات میں کم از کم تین اصلاحات پر عمل کیا ہے ۔ ان چار اصلاحات میں ، ایک ملک ایک راشن کارڈ ، کاروبار میں آسانی سے متعلق اصلاحات ، شہری بلدیاتی ادارے / افادیتی اصلاحات اور بجلی سیکٹر کی اصلاحات شامل ہیں ۔
|
کیپٹل اخراجات کے لئے ریاستوں کو خصوصی امداد کی اسکیم
|
|
( کروڑ روپئے میں )
|
|
نمبر شمار
|
ریاست
|
مختص رقم
|
منظور شدہ رقم
|
جاری کردہ رقم
|
|
1
|
آندھرا پردیش
|
344.00
|
344.00
|
172.00
|
|
2
|
اروناچل پردیش
|
200.00
|
200.00
|
100.00
|
|
3
|
آسام
|
450.00
|
450.00
|
225.00
|
|
4
|
بہار
|
843.00
|
843.00
|
421.50
|
|
5
|
چھتیس گڑھ
|
286.00
|
286.00
|
143.00
|
|
6
|
گوا
|
32.00
|
32.00
|
16.00
|
|
7
|
گجرات
|
285.00
|
285.00
|
142.50
|
|
8
|
ہریانہ
|
91.00
|
91.00
|
45.50
|
|
9
|
ہماچل پردیش
|
450.00
|
450.00
|
225.00
|
|
10
|
جھار کھنڈ
|
277.00
|
277.00
|
138.50
|
|
11
|
کرناٹک
|
305.00
|
305.00
|
152.50
|
|
12
|
کیرالہ
|
163.00
|
163.00
|
81.50
|
|
13
|
مدھیہ پردیش
|
660.00
|
660.00
|
330.00
|
|
14
|
مہاراشٹر
|
514.00
|
514.00
|
257.00
|
|
15
|
منی پور
|
200.00
|
200.00
|
100.00
|
|
16
|
میگھالیہ
|
200.00
|
200.00
|
100.00
|
|
17
|
میزورم
|
200.00
|
200.00
|
100.00
|
|
18
|
ناگالینڈ
|
200.00
|
200.00
|
100.00
|
|
19
|
اڈیشہ
|
388.00
|
388.00
|
194.00
|
|
20
|
پنجاب
|
150.00
|
146.50
|
73.25
|
|
21
|
راجستھان
|
501.00
|
501.00
|
250.50
|
|
22
|
سکم
|
200.00
|
200.00
|
100.00
|
|
23
|
تمل ناڈو
|
351.00
|
0.00
|
0.00
|
|
24
|
تلنگانہ
|
179.00
|
179.00
|
89.50
|
|
25
|
تری پورہ
|
200.00
|
200.00
|
100.00
|
|
26
|
اتر پردیش
|
1501.00
|
1501.00
|
750.50
|
|
27
|
اترا کھنڈ
|
450.00
|
434.11
|
217.06
|
|
28
|
مغربی بنگال
|
630.00
|
630.00
|
315.00
|
|
|
میزان
|
10250.00
|
9879.61
|
4939.81
|
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 8032