جل شکتی وزارت

جل شکتی کی وزارت نے قومی پانی ایوارڈز -2020 کے لئے اندراجات طلب کیں


درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 10 فروری 2021ہے

Posted On: 09 DEC 2020 4:21PM by PIB Delhi

آبی وسائل کے بندوبست کے شعبے میں مثالی کام کرنے والے افراد اور تنظیموں کی حوصلہ افزائی اور ان کا اعتراف کرنے کے لئے محکمہ برائے آبی وسائل، دریا ترقیات اور گنگا احیا ، وزارت جل شکتی نے سال 2020 کے لئے قومی پانی ایوارڈ کے لئے درج ذیل زمروں میں اندراجات طلب کی ہیں:

1۔ بہترین ریاست

2۔ بہترین ضلع (پانچ زون میں ہر ایک میں 2 ایوارڈ؛ کل 10 ایوارڈز)

3۔ بہترین گاوں پنچایت (پانچ زون میں ہر ایک میں تین ایوارڈ، کل 15 ایوارڈ)

4۔ بہترین شہری مقامی ادارہ

5۔ بہترین میڈیا (پرنٹ اور الیکٹرانک)

6۔ بہترین اسکول

7۔ بہترین ادارہ / آر ڈبلیو اے / کیمپس استعمال کے لئے مذہبی تنظیم

8۔ بہترین صنعت

9۔ بہترین این جی او

10۔ پانی کا بہترین صارف ایسوسی ایشن اور

11۔ سی ایس آر سرگرمیوں کے لئے بہترین صنعت

 

بہترین ضلع اور بہترین گاؤں کی پنچایتوں کے زمرے میں ایوارڈز شمالی ، جنوب ، مشرقی ، مغربی اور شمال مشرق کے لئے الگ الگ سے دیئے جائیں گے۔

11 زمروں میں کل 52 ایوارڈز دئیے جائیں گے۔ بہترین ریاست اور بہترین ضلع ایوارڈوں کے علاوہ بقیہ 9 زمروں کے لئے اول، دوم اور سوم انعام فاتحین کو بالترتیب 2 لاکھ روپئے، ڈیڑھ لاکھ روپئے اور 1 لاکھ روپئے کا نقد انعام دیا جائے گا۔

ان ایوارڈز کا مقصد غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) ، گرام پنچایتوں ، شہری مقامی اداروں، پانی صارف ایسوسی ایشنوں، اداروں ، کارپوریٹ سیکٹر ، افراد وغیرہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ بارش کے پانی کے تحفظ اور مصنوعی ریچارج کے ذریعہ زمینی پانی کی صورت حال مضبوط بنانے کے لئے اختراعی طریقوں کا استعمال کیا جا سکے۔ اختراعی طریقوں میں پانی کے استعمال کی استعداد، ری سائیکلنگ اور پانی کے دوبارہ استعمال کو فروغ دینا ہے۔ اس کا مقصد فوکس والے علاقوں میں لوگوں کی شراکت داری کے ذریعے شعور بیدار کرنا ہے جس کے نتیجے میں پائیدار آبی وسائل کا بندوبست ہو سکے۔

اندراجات جمع کروانے کی آخری تاریخ 10 فروری 2021 ہے۔ درخواستیں یا توMyGovپلیٹ فارم کے توسط سےhttps://mygov.inپر یا ای میل کے ذریعہ سینٹرل گراونڈ واٹر بورڈ ( سی جی ڈبلیو بی) کوnationalwaterawards[at]gmail[dot]comپر بھیجی جا سکتی ہیں۔ صرف آن لائن درخواستیں ہی قبول کی جائیں گی۔

 

********

 

 

 

م ن- ن ا – م ف

U.No: 7961

 



(Release ID: 1679793) Visitor Counter : 121