کابینہ

کابینہ نے شمال مشرقی ریاستوں کی جامع ٹیلی مواصلاتی ترقی سے متعلق منصوبے کے تحت اروناچل پردیش اور آسام کے دو اضلاع میں موبائل کوریج دستیاب کرانے کے لئے یونیورسل سروس آبلیگیشن فنڈ اسکیم کو منظوری دی

Posted On: 09 DEC 2020 3:44PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  9 /دسمبر  2020 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے شمال مشرقی خطہ (این ای آر) کی جامع ٹیلی مواصلاتی ترقیاتی منصوبہ (سی ٹی ڈی پی)  کے تحت، اروناچل پردیش اور آسام کے دو اضلاع کاربی آنگلونگ اور ڈیما ہاساؤ میں موبائل کوریج دستیاب کرانے کے لئے یونیورسل سروس آبلیکیشن فنڈ (یو ایس او ایف) یعنی ہمہ گیر خدمات ذمہ داری فنڈ اسکیم کو منظوری دی۔

اس پروجیکٹ میں پانچ برسوں کی مدت میں آپریشنز سے متعلق لاگت سمیت 2029 کروڑ روپئے کی نفاذی (امپلی منٹیشن) لاگت سے 2374 موبائل سہولیات سے محروم گاؤوں (اروناچل پردیش میں 1683 اور آسام کے دو اضلاع میں 691 گاؤں) میں موبائل کوریج دستیاب کرائے جانے کا تصور کیا گیا ہے۔

اس پروجیکٹ کو یونیورسل سروس آبلیکیشن فنڈ سے مالی مدد فراہم کرائی جائے گی اور اسے دسمبر 2022 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

موبائل سہولیات سے محروم نشان زد گاؤں میں 4جی موبائل خدمات دستیاب کرانے سے متعلق کام موجودہ یو ایس او ایف عمل کے تحت کھلے مسابقتی بولی کے تحت انجام دیا جائے گا۔

اروناچل پردیش اور آسام کے دور دراز اور دشوار گزار موبائل کی سہولت سے محروم علاقوں میں موبائل خدمات دستیاب کرانے سے ان علاقوں میں ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی کو فروغ ملے گا، جس سے خودکفیل بننے، سیکھنے کے عمل میں مدد ملنے، اطلاعات اور معلومات کی اشاعت، فروغ ہنرمندی اور ترقی، آفات بندوبست، ای- حکمرانی سے متعلق اقدامات، کمپنیوں اور ای- کامرس سہولتوں کے قیام، معلومات مشترک کرنے کے لئے تعلیمی اداروں کو خاطرخواہ تعاون دستیاب کرانے اور روزگار کے مواقع کی دستیابی اور ڈیجیٹل انڈیا کے تصور کی تکمیل کرنے میں مدد ملے گی۔ اس سے گھریلو سطح پر مینوفیکچرنگ کو فروغ ملے گا اور آتم نربھر بھارت کے مقاصد کی تکمیل ہوگی۔

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 7956

 



(Release ID: 1679494) Visitor Counter : 243