کابینہ

کابینہ نے بھارت اور سورینام کے درمیان صحت اور ادویات کے شعبے میں تعاون کے لئے مفاہمت نامہ کو منظوری دی

Posted On: 09 DEC 2020 3:49PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  9 /دسمبر  2020 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں حکومت ہند اور سورینام کی حکومت کی صحت کی وزارتوں کے درمیان صحت اور ادویات کے شعبے میں تعاون کے لئے مفاہمت نامے کو منظوری دی گئی۔

اس دو فریقی مفاہمت نامہ سے بھارت اور سورینام کی صحت و کنبہ بہبود کی وزارتوں کے درمیان صحت کے شعبے میں مشترکہ پہل اور تکنیکی فروغ کے ذریعے تعاون کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ اس سے بھارت اور سورینام کے درمیان دو فریقی تعلقات مضبوط ہوں گے۔ اس سے عوامی نظام صحت میں اختصاص / مہارت کی شراکت داری کو بڑھاکر اور مختلف موزوں شعبوں میں باہمی تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دے کر آتم نربھر بھارت کے ہدف کو حاصل کیا جاسکے گا۔

نمایاں خصوصیات:

دونوں حکومتوں کے درمیان جن اہم شعبوں میں تعاون کیا جائے گا وہ حسب ذیل ہیں:

  1. میڈیکل ڈاکٹروں، اہلکاروں، دیگرصحت پیشہ وروں اور ماہرین کا تبادلہ و تربیت
  2. انسانی وسائل کے فروغ اور حفظان صحت سے متعلق سہولتوں  کے قیام میں تعاون
  • III. صحت کے شعبے میں انسانی وسائل کو قلیل مدتی تربیت دینا
  1. فارماسیوٹیکلس، طبی آلات اور سامان زیبائش سے متعلق امور کا ریگولیشن اور اس سلسلے میں اطلاعات کا تبادلہ
  2. فارماسیوٹیکلس کے شعبے میں کاروبار کو ترقی دینے سے متعلق مواقع کا فروغ
  3. جینیرک اور لازمی ادویات کی خرید اور دواؤں کی سپلائی سے متعلق سورسنگ میں تعاون
  4. طبی آلات اور فارماسیوٹیکلس مصنوعات کی خرید
  5. تمباکو کنٹرول
  6. دماغی صحت کا فروغ
  7. ڈپریشن کی جلد نشان دہی اور بندوبست
  8. ڈیجیٹل صحت اور ٹیلی میڈیسین
  9. تعاون کا کوئی بھی ایسا دوسرا شعبہ جس کے بارے میں دونوں فریق فیصلہ کریں۔

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 7950

 



(Release ID: 1679492) Visitor Counter : 241