وزیراعظم کا دفتر

لکشدیپ کے ایڈمنسٹریٹر جناب دنیشور شرما کی رحلت پر وزیراعظم کا اظہار تعزیت

Posted On: 04 DEC 2020 4:32PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:04دسمبر، 2020:وزیراعظم جناب نریندر مودی نے لکشدیپ کے ایڈمنسٹریٹر جناب دنیشورشرما کے انتقال پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا، ‘‘لکشدیپ کے ایڈمنسٹریٹرجناب دنیشور شرما جی نے ہندوستان کی پولیسنگ اور سیکیورٹی نظام میں دیرپا تعاون کیا ہے۔ انہوں نے اپنی پولیسنگ کریئر کے دوران دہشت گردی اور شورش مخالف  متعدد حساس کارروائیوں کو انجام دیا۔ ان کی وفات سے بیحد رنجیدہ ہوں۔ ان کے غمزہ اہل خانہ  سے تعزیت۔ اوم شانتی’’۔

 

 

 

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 7824


(Release ID: 1678361) Visitor Counter : 127