سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے ایک بڑے پروجیکٹ کا افتتاح کیا اور تقریباً4127 کروڑ روپئے کی لاگت والے تقریباً 266 کلومیٹر کی کل لمبائی کے قومی شاہراہ کے دیگر 14 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا
ناگالینڈ میں قومی شاہراہوں کی ترقی اور بہتری کے لئے گزشتہ 6 برسوں میں 11711 کروڑ روپئے کی لاگت سے 1063.41 کلومیٹر کے 55کاموں کو منظوری دی گئی: جناب گڈکری
Posted On:
04 DEC 2020 1:44PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 04 دسمبر 2020: روڈ ٹرانسپورٹ ، شاہراہوں اور ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 15 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعلیٰ جناب نیپھی ریو، روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیرمملکت جنرل (ریٹائرڈ)وی کے سنگھ، ممبران اسمبلی ، مرکز اور ریاست کے سینئر اہلکار اس موقع پر موجود تھے۔ قومی شاہراہوں کے تقریباً 266 کلومیٹر لمبے ان پروجیکٹوں پر تقریباً 4127 کروڑ روپئے کی لاگت آئی ہے۔
اس موقع پر بولتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ مرکزی حکومت شمال مشرق اور ناگالینڈ کی ترقی کے لئے پابندعہد ہے اور انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 6 برسوں کے دوران ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے نیٹ ورک میں مزید 667 کلومیٹر جوڑے گئے ہیں جو کہ تقریباً 76 فیصد کی ترقی کو ظاہر کرتی ہے۔ریاست میں قومی شاہراہ کا نیٹ ورک جو 2014 میں 880.68 کلومیٹر تھا آج وہ بڑھ کر 1547 ہوگیا ہے۔ وزیرموصوف نے کہا کہ چند ایک کو چھوڑ کر ناگالینڈ کے تقریباً تمام اضلاع کو قومی شاہراہوں کے مضبوط نیٹ ورک سے جوڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ کے نیٹ ورک کی کثافت 39.90 کلومیٹر /1000 مربع کلومیٹر کے قومی اوسط کے مقابلے اب 93.30 کلومیٹر / 1000 مربع کلومیٹر ہے۔ ریاست میں قومی شاہراہ کے نیٹ ورک کی کثافت آبادی کے لحاظ سے 10.80 کلومیٹر /لاکھ آبادی کے اوسط کے مقابلے 77.73 کلومیٹر / لاکھ آبادی ہے۔
جناب گڈکری نے مزید بتایا کہ قومی شاہراہوں کی ترقی اور بہتری کے لئے گزشتہ چھ برسوں کے دوران 11711 کروڑ روپئے کی لاگت والے اور 1063.41 کلومیٹر کی کل لمبائی کے 55 کاموں کو منظوری دی گئی ہے۔ اس میں دیماپور شہر (ناگالینڈ کا سب سے بڑا شہر) کی بہتری کے طور پر تقریباً 1598 کروڑ روپئے کی لاگت سے 48 کلومیٹر لمبی پکی سڑک بنانے کے تین پروجیکٹ بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ 7955 کروڑ روپئے کی لاگت سے 690 کلومیٹر کا 16 نمبر کا کام جاری ہے۔ 966.75 کروڑ روپئے کی لاگت والے 105 کلومیٹر لمبائی کا دوسرا ساتواں کام ٹینڈر کے مرحلہ میں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 21-2020 کے دوران 2127 کروڑ کی لاگت سے 178 کلومیٹر لمبائی کے 11 کاموں کو منظوری دی جائے گی۔ اس کے علاوہ چھ ہزار کروڑ کی لاگت سے 524 کلومیٹر لمبائی کے پانچ کام ڈی پی آر مرحلہ میں ہے۔
جناب گڈکری نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ وہ کوہیما بائی پاس کے سلسلے میں زمین اور نقصان کے معاوضہ کا تخمینہ فوری طورپر بھیجیں۔انہوں نے کہا کہ این ایچ آئی ڈی سی ایل نے ناگالینڈ میں کوہیما ۔ ماؤ پر دو لین کا کام پہلے ہی شروع کردیا ہے اور 30.09.2020 کو سول ورک پہلے ہی تفویض کیا جاچکا ہے ۔ مقررہ تاریخ کا اعلان 20 اکتوبر 2020 کے طور پر کیا جاچکاہے اور ٹھیکے دار کو سائیٹ پر تعینات کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نقصان کے معاوضہ کا تخمینہ جتنی جلد فراہم کرائے گی سول ورک اتنی ہی جلد شروع ہوسکے گا۔
****
(م ن ۔ ق ت ۔ م ص)
(2020 04.12.)
U- 7818
(Release ID: 1678284)
Visitor Counter : 240