صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

یومیہ نئے معاملوں سے زیادہ یومیہ صحت یابیوں کی تعداد فعال معاملوں میں تیزی سے کمی کویقینی بنارہی ہے


فعال معاملوں کی کل تعداد کل معاملوں کی تعداد کے 4.5فیصد سے نیچے پہنچی

Posted On: 03 DEC 2020 11:25AM by PIB Delhi

نئی دہلی ، 03 ؍دسمبر:بھارت میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران یومیہ صحت یابیوں کی تعداد یومیہ نئے معاملوں سے زیادہ ہوچکی ہے ۔بھارت میں کووڈ -19سے جہاں ایک طرف 35551افراد متاثرہوئے ہیں وہیں 40726نئے لوگ صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔ اس کی وجہ سے گذشتہ 24گھنٹے کے دوران کل فعال معاملوں میں 5701معاملوں کی کمی درج کی گئی ہے ۔

گذشتہ 6دنوں سے یومیہ نئے معاملوں کے مقابلے یومیہ نئی صحت یابیوں کی تعداد زیادہ بنی ہوئی ہے ۔

WhatsApp Image 2020-12-03 at 10.21.39 AM.jpeg

بھارت میں کل فعال معاملوں کی تعداد آج 4.5فیصد سے نیچے پہنچ گئی ۔

یومیہ نئے معاملوں کے مقابلے یومیہ نئی صحت یابیوں کی تعداد بڑھنے کے رجحان کی وجہ سے بھارت میں فعال معاملوں میں  کمی کا سلسلہ لگاتارجاری ہے ۔ اس کی وجہ سے 422943موجودہ فعال معاملے ہندوستان کے کل مثبت معاملوں کا صرف 4.44فیصد ہیں ۔ 

WhatsApp Image 2020-12-03 at 10.24.33 AM.jpeg

یومیہ نئے معاملوں سے زیادہ یومیہ صحت یابیوں کی وجہ سے صحت یابی کی شرح میں آج بہتری ہوکر یہ 94.11فیصد ہوگئی ۔ صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 8973373ہے ۔صحت یاب معاملوں اور فعال معاملوں کے درمیان فرق میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے اورفی الحال یہ تعداد 8550430ہے ۔

نئی صحت یابیوں میں سے 77.64فیصد 10ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں ہیں ۔

کووڈ سے 5924افراد کی صحت یابی کے ساتھ کیرالہ نے سب سے زیادہ صحت یابی درج کی ہے ۔ دہلی 5329یومیہ صحت یابیوں کے ساتھ دوسرے نمبر پراور3796نئی صحت یابیوں کے ساتھ مہاراشٹرتیسرے نمبرپرہے ۔

WhatsApp Image 2020-12-03 at 10.15.49 AM.jpeg

نئے معاملوں میں سے 75.5فیصد 10ریاستوں /مرکزکے زیرانتظام علاقوں میں درج کئے گئے ہیں ۔

کیرالہ میں گذشتہ 24گھنٹے کے دوران 6316معاملے درج کئے گئے ہیں ۔ دہلی میں کل 3944اور مہاراشٹر میں 3350 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں ۔

WhatsApp Image 2020-12-03 at 10.25.21 AM.jpeg

گذشتہ 24گھنٹے کے دوران درج کی گئی 526نئی اموات میں سے 79.28فیصد 10ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں ہوئی ہیں ۔

اس میں سے 21.10فیصد یعنی 111اموات مہاراشٹرمیں ہوئی ہیں ۔ دہلی میں 82اور مغربی بنگال میں 51لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔

WhatsApp Image 2020-12-03 at 10.25.22 AM.jpeg

*****************

 

( م ن ۔      ق ت۔ ع آ)

(03.12.2020)

U-7775



(Release ID: 1677974) Visitor Counter : 173