وزیراعظم کا دفتر
گردابی طوفان بوریوی کے سبب پیدا شدہ حالات کے بارے میں وزیر اعظم نے کیرالہ کے وزیر اعلیٰ کے ساتھ بات چیت کی
Posted On:
02 DEC 2020 8:11PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 2 /دسمبر 2020 ۔ گردابی طوفان بوریوی کے سبب ریاست کے کچھ حصوں میں پیدا شدہ حالات کے بارے میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیرالہ کے وزیر اعلیٰ جناب پینا رائی وجین کے ساتھ بات چیت کی۔
ایک ٹوئیٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ ’’گردابی طوفان بوریوی کے سبب ریاست میں پیدا شدہ موجودہ صورت حال کے بارے میں کیرالہ کے وزیر اعلیٰ جناب پینا رائی وجین جی کے ساتھ بات چیت کی۔ کیرالہ کی مدد کے لئے مرکز کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ متاثرہ علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے تحفظ اور خیریت کے لئے دعاگو ہوں۔‘‘
******
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 7758
(Release ID: 1677789)
Visitor Counter : 136
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam