وزارت آیوش
مرکزی حکومت کے ملازمین کے لئے آیوش ڈے کیئر تھیراپی مراکز کو منظوری دی گئی
Posted On:
02 DEC 2020 2:50PM by PIB Delhi
نئی دہلی،2 دسمبر 2020/صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے مرکزی حکومت کے ملازمین اور پنشن یافتگان کے لئے آیوروید، یوگ اور قدرتی طب نظام کے تحت ڈے کیئر تھیراپی مراکز سہولت کی ایک تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ آیوروید ، یوگ اور قدرتی طب کے نجی ڈے کیئر تھیراپی مرکزوں کو جلد ہی سی جی ایچ ایس کے ذریعہ فراہم کی جانے والی ڈے کیئر تھیراپی سینٹر آف کنونشنل (ایلوپیتھی) دوا کے پینل کے مساوی مرکزی حکومت صحت اسکیم (سی جی ایس ایچ) کے تحت فہرست بند کیا جائے گا۔
سی جی ایس ایچ کے کے تمام مستفدین ، ساتھ ہی پنشن یافتگان ا ن مراکز کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔ وزارت نے یہ قدم عوام کے درمیان دواؤں کے آیوش نظام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کودھیان میں رکھتے ہوئے تمام سی جی ایس ایچ مستفدین کے لئے اٹھایا گیا ہے۔
ڈے کیئر تھیراپی مراکز کی ابتدائی فہرست کو ایک سال کے دہلی اور این سی آر میں تجربہ کی بنیاد پر شروع کیا جائے گا اور بعد میں دیگر مقامات کے لئے بھی غور کیا جائے گا۔
اس اسکیم کے تحت ڈے کیئر تھیراپی مراکز میں رہنے کی ایک چھوٹے عرصے کے لئے علاج کے عمل میں ، کچھ گھنٹوں سے لے کر ایک دن سے کم وقت تک سی جی ایچ ایس مستفدین کو دستیاب کرائی جائے گی۔ اسکیم کا مقصد صحت اور تندرستی میں سدھار کرنا، صحت دیکھ بھال خرچ کوکم کرنا اور مریضوں کو خدمات کی تقسیم ، مہارت اور آرام فراہم کرنا ہے۔ چونکہ نئے ماحول میں علاج کے عمل کے لئے رات بھر رہنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے، یہ بچہ اور بزرگ مریضوں کے لئے بے حد سہولت والا نظام ہے۔ آیوش نظام کے فوائد کو بڑھانے کے لئے حکومت ہند کا یہ ایک اور اہم قدم ہے۔
موجودہ دورمیں پنچ کرم اور ابھینگ وغیرہ منظور شدہ عملوں کے علاج کے بعد ہی فہرست بند سی جی ایچ ایس اسپتال میں داخل کرایا جاتا ہے۔ اس میں سی جی ایچ ایس کے لئے انڈور کمرے کے کرایے کے طور پر اضافی لاگت شامل ہے، جن کا عمل کی لاگت کے علاوہ سی جی ایچ ایس کے ذریعہ الگ سے ادائیگی کی جاتی ہے۔ ڈے کیئر مرکز نہ صرف اسپتال میں بھرتی ہونے کی لاگت کو کم کرے گا بلکہ مریض کی سہولت میں بھی اضافہ کرے گا۔
- آیوش ڈے کیئر سینٹر کا مطلب ہے اور اس میں شامل ہیں- معاشرتی صحت مرکز (سی ایچ سی) ابتدائی صحت مرکز (پی ایچ سی) دوا خانہ ، کلینک، پالی کلینک یا ایسا کوئی مرکز جو مقامی اتھارٹی اور نفاذ ہونے والی تنْظیموں یا اداروں سے رجسٹرڈ ہو اور اس میں رجسٹرڈ آیوش ڈاکٹروں کی نگرانی میں علاج کے سہولت اور طبی یا سرجیکل / پیرا سرجیکل طریقوں یا دونوںکے لئے سہولت ہو، اور ان میں درج ذیل ضروریات کے مطابق سہولیات ہوں۔
1۔ قابل رجسٹرڈ آیوش ڈاکٹر ہوں۔
2۔ضرورت کے مطابق آیوش تھیراپی سے جڑے مقررہ زمرے ہوں ،؛
3۔ مریضوں کا یومیہ بنیاد پر ریکارڈ رکھا جائے اور انہیں بیمہ کمپنی کے زیر اختیار نمائندے کے لئے آسان بنانا اور
4۔پرائیوٹ مرکزوں کے معاملوں میں این اے بی ایچ تسلیم شدہ یا داخلی کی سطح کا سرٹی فکیشن۔
م ن۔ ش ت۔ج
Uno-7745
(Release ID: 1677755)
Visitor Counter : 241
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam