ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لئے صنعتوں کی رضاکارانہ طور پر شراکت داری کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت: پرکاش جاوڈیکر

Posted On: 01 DEC 2020 5:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی ، یکم دسمبر :

ماحولیات، آب و ہوا کی تبدیلی اور جنگلات کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے کہا ہے کہ آب و ہوا کی تبدیلی کو کم کرنے کی ہماری کوششوں میں لوگ اور صنعتیں اہم محرک ہیں۔

وزیر مملکت نے صنعتوں کی منتقلی کی سربراہی کانفرنس کے اعلی سطحی سیگمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کی نشاندہی کی کہ صنعت عالمی کاربن ڈائی آکسائیڈ کے 30 فیصد کے قریب براہ راست تعاون کرتی ہے۔

جناب جاوڈیکر نے بتایا کہ بغیر کسی فرمان کے ملک میں اعلی صنعتوں نے رضاکارانہ طور پر کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں تخفیف کی ہے اور متعدد کمپنیوں کے ذریعہ ملک میں قابل تجدید توانائی کی کھپت کو فعال طور پر فروغ دیا جارہا ہے۔

 

وزیر ماحولیات نے مزید کہا کہ یہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے اور ہمیں کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لئے صنعتوں کی رضاکارانہ طور پر شراکت داری کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔

فنانس کے معاملے پر بات کرتے ہوئے جناب جاوڈیکر نے کہا فنڈز بڑے پیمانے پر جٹانے چاہئیں اور ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے ٹکنالوجی کا استعمال بھی ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ سستی ٹیکنالوجیز اور تحقیقی مطالعات کو ترقی پذیر ممالک کے ساتھ شیئر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ ماحولیات کو بچانے کی سمت میں کام کرسکیں۔

جناب جاوڈیکر نے یہ بھی روشنی ڈالی کہ ممالک کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ ہر آب و ہوا ایکشن کی لاگت آتی ہے اور اگر ہم موسمیاتی تبدیلی کو ایک تباہی سمجھتے ہیں تو پھر کسی کو بھی اس تباہی سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہئے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ یہ ترقی پذیر ممالک کے غریبوں پر ایک طرح سے ڈبل ٹیکسیشن لگانے کے مترادف ہوگا ، جو کہ ماحولیاتی انصاف نہیں ہے۔

 

اس سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سویڈش نائب وزیر اعظم اسابیل لیون نے کہا کہ آب و ہوا کی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے ہندوستان اور سویڈن کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لئے بہترین طریق کار اور تجربات کو مشترکہ طور پر بانٹنے کی ضرورت ہے۔ سویڈن کے نائب وزیر اعظم نے کاربن کے اخراج سے نمٹنے کے لئے مالی اعانت جٹانے کو بھی کہا اور کہا کہ سویڈن حکومت اس سمت میں کام کرنے کے تئیں پرعزم ہے۔

اس تقریب کا اہتمام لیڈرشپ گروپ فار انڈسٹری ٹرانزیشن (لیڈ آئی ٹی) نے کیا تھا۔ لیڈ آئی ٹی کی شروعات اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کلائمیٹ ایکشن سمٹ کے دوران 2019 میں اسٹاک ہوم انوائرنمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے ورلڈ اکنامک فورم کے ساتھ ہندوستان اور سویڈن نے کی ہے۔ فی الحال گروپ نے 13 ممالک اور 15 کمپنیوں کی رکنیت حاصل کی ہے جن میں بھارت کی ڈالمیا سیمنٹ ، مہندرا گروپ اور اسپائس جیٹ شامل ہیں جو کم کاربن کی صنعت کی منتقلی کے تئیں پرعزم ہیں۔

لیڈ آئی ٹی نے صنعت کی منتقلی کے عمل کو تیز کرنے کے لئے ورچوئل انڈسٹری ٹرانزیشن لیڈر شپ سمٹ کا اہتمام کیا کیونکہ دنیا پیرس معاہدے کے پانچ سال پورے کر رہی ہے۔

ورچوئل پروگرام میں اسکینیا، ایف ایل اسمتھ ، ایل کے اے بی ، لافرج ہولسم ، ایس ایس اے بی ، وٹین فال جیسی عالمی کمپنیوں کے سربراہوں کے علاوہ ڈالمیا اور مہندرا گروپ جیسی ہندوستانی کمپنیوں کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔ اس پروگرام میں عالمی تھنک ٹینک اور وزراء / برطانیہ ، لکسمبرگ ، یورپی یونین اور جرمنی جیسے ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔

**************



(Release ID: 1677588) Visitor Counter : 228