وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم 30 نومبر کو وارانسی جائیں گے اور این ایچ-19 وارانسی –پریاگ راج سیگمنٹ کی 6 لین توسیع کاری پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے


وزیراعظم دیودیپاکاولی میں حصہ لیں گے اور شری کاشی وشوناتھ مندر گلیارہ پروجیکٹ مقام کا بھی دورہ کریں گے

Posted On: 28 NOV 2020 8:38PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،28 نومبر 2020/وزیراعظم جناب نریندر مودی 30 نومبر 2020 کو وارانسی کا دورہ کریں گے اور قومی شاہراہ -19 کے ہنڈیا (پریاگ راج) –راجا تالاب (وارانسی) سیگمنٹ کی چھ لین  توسیع کاری  پروجیکٹ کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ دورے کے دوران، وزیراعظم دیودیپاولی میں حصہ لیں گے ، کاشی وشوناتھ مندر گلیارہ پروجیکٹ کی سائٹ پر جائیں گے اور سارناتھ آثار قدیمہ مقام کا بھی  دورہ کریں گے۔

کل 2447 کروڑ روپے  کی لاگت سے  تیار کئے گئے نئے  چوڑے اور چھ لین والے این ایچ 19 کے  73 کلو میٹر کے حصہ میں توسیع کے لئے پریاگ راج اور وارانسی کے درمیان سفر کے وقت میں ایک گھنٹے کم لگنے کا امکان ہے۔

دیو دیپاولی  جو وارانسی میں روشنی اور جوش و خروش کا  دنیا بھر میں مقبول تہوار بن گیا ہے، کارتک ماہ کی پورنیما کو منایا جاتا ہے۔  وارانسی کے گھاٹ پر   وزیراعظم  کے دیا جلانے کے ساتھ ہی  اس فیسٹول کی شروعات  ہوگی، بعد میں دریائے گنگا کے    دونوں کناروں پر گیارہ لاگھ دیپ جلائے جائیں گے ۔

سفر کے دوران ، وزیراعظم زیر تعمیر کاشی وشو ناتھ مندر گلیارہ پروجیکٹ کی  رفتار کا  جائزہ لینے کے لئے  سائٹ پر  بھی جائیں گے۔  وہ سارناتھ کے  آثار قدیمہ مقام پر   لائٹ اینڈ ساؤنڈ  شو بھی  دیکھیں گے،  جس کا  افتتاح  انہوں نے اسی ماہ کے شروع میں کیا تھا۔

 

م ن۔ ش ت۔ج

Uno-7668



(Release ID: 1676996) Visitor Counter : 173