وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا، پُنے کا دورہ کیا

Posted On: 28 NOV 2020 6:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی:28 نومبر، 2020:وزیراعظم جناب نریندر مودی نے پُنے میں واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کا دورہ کیا اور انسٹی ٹیوٹ کی ٹیم کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ انسٹی ٹیوٹ نے وزیراعظم کو کووڈ-19 ویکسین کی مینوفیکچرنگ سے متعلق اپنی تیاریوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔

وزیراعظم نے ایک ٹوئیٹ پیغام میں کہا کہ ‘‘سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کی ٹیم سے اچھی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے اب تک ہوئی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ ساتھ ہی ساتھ ویکسین کی مینوفیکچرنگ کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا، ان کی مینوفیکچرنگ اکائی کا معائنہ کرنے کا بھی موقع ملا’’۔

 

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 7660


(Release ID: 1676924) Visitor Counter : 115