وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نریندر مودی نے 3 سینٹروں میں ویکسین کی تیاری اور اس کے بنانے کے عمل کا جائزہ لیا

Posted On: 28 NOV 2020 7:17PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویکسین کی تیاری اور اس کے بنائے جانے کے عمل کا تفصیلی جائزہ لینے کے لئے تین شہروں کا دورہ کیا۔  انہوں نے احمد آباد میں زائیڈس بایو ٹیک پارک، حیدر آباد میں بھارت بایو ٹیک اور پنے میں سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کا دورہ کیا۔

سائنسدانوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم نے ان سے  بالمصافحہ ملاقات کی، تاکہ ان کے حوصلوں کو تقویت دی جاسکے اور ویکسین کی تیاری کے سفر میں اس اہم لمحے میں ان کی کوششوں کو تیز کرنے میں مدد مل سکے۔ وزیر اعظم نے اِس حقیقت پر فخر کا اظہار کیا کہ ہندوستان کا ملک میں ہی تیار کردہ ویکسین کو بنانے کا عمل بہت تیزی سے آگے بڑھ چکا ہے اور اس میں کافی پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کس طرح ہندوستان ویکسین کی تیاری کے تمام سفر میں سائنس کے مضبوط اور مستحکم اصولوں کو اپنا رہا ہے اور ویکسین کو بہتر طریقے سے تقسیم کرنے کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے تجاویز بھی مانگ رہا ہے۔

وزیر اعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نہ صرف ایک اچھی صحت کے لئے ویکسین کو اہم مانتا ہے بلکہ وہ اسے اچھی صحت کے لئے بھی کلیدی سمجھتا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ وہ دنیا کے لئے اسے مثبت مانتا ہے اور یہ ہندوستان کا فرض ہے کہ وہ اپنے پڑوس کے ملکوں سمیت دیگر ملکوں کی اس سلسلے میں مدد کرے اور وائرس کے اجتماعی طور پر لڑنے میں بھی اس کی مدد کرے۔

وزیر اعظم نے سائنسدانوں سے کہا کہ وہ  دل کھول اپنی آزاد رائے کا اظہار کریں کہ کس طرح ملک اپنے ریگولیٹری عمل کو مزید بہتر بناسکتا ہے۔ سائنسدانوں نے بھی ایک جائزہ پیش کیا کہ کس طرح وہ مختلف نئی اور دوبارہ مقصد والی دواؤں کو تیار کررہے ہیں، تاکہ کووڈ-19 سے بہتر طور پر لڑا جاسکے۔

احمد آباد میں زائیڈس بایو ٹیک پارک کے اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے احمد آباد میں زائیڈس بایوٹیک کا دورہ کیا، تاکہ زائیڈس کیڈیلا کے ذریعہ تیار کی جارہی دیسی ڈی این اے پر مبنی ویکسین کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اس کام کےلئے ٹیم کی تعریف کرتا ہوں اور حکومت ہند اس سفر میں انہیں اپنی تعاون  دینے کے لئے سرگرمی سے کام کررہی ہے۔

حیدر آباد میں بھارت بایو ٹیک فیسلٹی کا دورہ کرنے کے بعد وزیر اعظم نے کہا کہ حیدر آباد میں بھارت بایو ٹیک فیسلٹی میں انہیں کووڈ-19 ویکسین کے بارے میں مطلع کیاگیا۔  انہوں نے اب تک کی آزمائش میں سائنسدانوں کو ان کی پیش رفت پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم طبی تحقیق کی بھارتی کونسل آئی سی ایم آر کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے تاکہ ویکسین کی تیاری کے سلسلے میں تیزی سے پیش رفت کو آسان بنایا جاسکے۔

سیرم انسٹی کا دورہ کرنے کے بعد وزیر اعظم نے ٹوئٹ کیا کہ سیرم انسٹی آف انڈیا میں ٹیم کے ساتھ اچھی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے اب تک حاصل ہوئی ان کی پیش رفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور بتایا کہ کس طرح وہ ویکسین کی تیاری کو مزید آگے بڑھانے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ وزیر اعظم نے ان کی مینوفیکچرنگ فیسلٹی کا بھی جائزہ لیا۔

 

......................

 

 

 

   م ن، ح ا، ع ر

28-11-2020

U-7666


(Release ID: 1676921) Visitor Counter : 295