وزارت خزانہ

وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے معیشت میں خرچ کی حوصلہ افزائی کے لئے سی پی ایس ای کے کیپس پر پانچویں جائزہ میٹنگ کی

Posted On: 27 NOV 2020 3:26PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،27نومبر 2020/مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور  کی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج بجلی، کھانوں کی وزارتوں  اور ایٹمی توانائی کے  محکمے کے سیکریٹریوں کے رواں مالی سال کے   سی پی ایس ای  کے  (کیپکس) سرمایہ  خرچ کی جائزہ میٹنگ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کی۔  کووڈ -19 وبا  کے تناظر میں اقتصادی ترقی کی رفتار تیز کرنے کے لئے وزیر خزانہ  مختلف  اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ  میٹنگیں  کررہی ہیں۔ اسی سلسلہ میں یہ پانچویں میٹنگ تھی۔

 

23 نومبر 2020 کو21-2020 کے  61483 کروڑ روپے کے کیپکس  ہدف کے مقابلے میں   مجموعی حصولیابی 24227 کروڑ روپے  (9.4 فی صد) رہی۔

سی پی  ایس ایس ای کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے  محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ اقتصادی ترقی کی رفتار کو آگے بڑھانے کے لئے سی پی ایس ای  کے ذریعہ سرمایہ خرچ کرنا  اہم ہے اور اسے مالی سال 21-2020 اور 22-2021 کے لئے  بڑھایا جانا چاہئے  ۔ وزیر خزانہ نے کیپکس اہداف کو مکمل کرنے میں وزارتوں اور سی پی ایس ای کی  کوششوں کی تعریف کی۔لیکن  محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ   مالی سال   2021 کی تیسری تہہ ماہی تک 755 فی صد کیپکس اہداف   اور چوتھی تہہ ماہی تک   سو فی صد سے زیادہ    کیپکس    ہدف حاصل کرنے کے لئے  اور زیادہ  کوشش کرنے کی  ضرورت ہے۔   انہوں نے سی پی ایس ای کی حوصلہ افزائی کی  کہ  وہ ہدف مکمل کرنے کے لئے  بہتر کام کریں اور انہیں  یہ یقینی بنانا چاہئے  کہ   سال 21-2020  کے لئے دی گئی سرمایہ رقم مناسب طریقے سے  اور مقررہ مدت میں خرچ ہو۔

 

م ن۔ ش ت۔ج

Uno-7629

 


(Release ID: 1676589) Visitor Counter : 217