صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت میں مریض کی ٹیسٹنگ میں بے پناہ اضافہ؛ مجموعی ٹیسٹ کی تعداد تقریباً 13.5 کروڑ ہوئی
ٹیسٹنگ میں اضافہ کے سبب مجموعی فعالیت کی شرح میں لگاتار کمی
Posted On:
25 NOV 2020 10:58AM by PIB Delhi
بھارت میں جنوری 2020 سے کووڈ-19 ٹیسٹنگ کے ڈھانچہ میں لگاتار اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جس کے نتیجے میں اس کی ٹیسٹنگ کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 1159032 ٹیسٹ کے بعد اب تک ہوئے کل ٹیسٹ کی تعداد تقریباً 13.5 کروڑ (134841307) پہنچ چکی ہے۔
تسلسل کی بنیاد پر جامع اور بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کے نتیجے میں فعالیت کی شرح کم ہوئی ہے، قومی مجموعی فعالیت کی شرح میں لگاتار کمی دیکھی گئی ہے، جس کی وجہ سے انفیکشن کے پھیلنے کو موثر طریقے سے روکا گیا ہے۔ مجموعی فعالیت کی شرح تیزی سے نیچے گر کر آج 6.84 فیصد تک پہنچ گئی۔
مجموعی فعالیت کی شرح میں کمی کا رجحان ملک کی ٹیسٹنگ سہولیات میں بڑے پیمانے پر توسیع کانتیجہ ہے۔
یومیہ فعالیت کی شرح آج 3.83 فیصد پہنچ گئی۔
ٹیسٹنگ کے ڈھانچہ میں مستحکم اور ترقی پذیر توسیع نے ٹیسٹنگ کی تعداد میں تیزی سے اضافہ میں اہم رول ادا کیا ہے۔ ملک میں ٹیسٹنگ لیب کی تعداد اب 2138 ہے جس میں1167 سرکاری لیباریٹریز اور971 پرائیویٹ لیباریٹریز شامل ہیں۔ جس کی وجہ سے یومیہ ٹیسٹنگ کی گنجائش میں کافی اضافہ ہوا ہے۔
اس کے نتیجے میں بھارت میں فی ملین فی دن ٹیسٹ ڈبلیو ایچ او کے معیار سے پانچ گنا زیادہ ہے۔
ہندوستان میں فعال معاملوں کی موجودہ تعداد کل فعال معاملوں کا4.82 فیصد(444746) ہے اور پانچ فیصد نشان سے نیچے بنی ہوئی ہے۔
صحت یابی کی شرح آج تک کل معاملوں کا93.72 فیصد ہونے کے ساتھ لگاتار93 فیصد سے اوپر بنی ہوئی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران37816 نئے لوگوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اب کل صحت یاب ہونے والوں کی تعداد8642771 پہنچ چکی ہے۔
صحت یابی کے معاملوں اور فعال معاملوں کے درمیان فرق میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد اس وقت8198025 ہے۔
نئے صحت یاب ہونے والوں میں سے 77.53 فیصد دس ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں درج کئے گئے ہیں۔
کیرالہ5149 افراد کی صحت یابی کے ساتھ پہلے نمبر ہیں۔دہلی میں دوبارہ 4943 افراد صحت یاب ہوئے ہیں، جبکہ مہاراشٹر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران4086 نئے افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تصدیق شدہ44376 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
76.51 نئے معاملے دس ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں درج کئے گئے ہیں۔ دہلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران6224 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جو کہ سب سے زیادہ ہے۔ مہاراشٹر میں5439 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں جبکہ کیرالہ میں کل 5420 یومیہ نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دس ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 481 اموات میں سے 74.22 فیصد اموات درج کی گئی۔
نئے مرنے والوں میں سے109 اموات کے ساتھ دہلی اس معاملے میں سب سے اوپر ہے۔مغربی بنگال میں 49 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ اترپردیش میں 33 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
******
م ن۔ ق ت۔ ر ض
U-NO.7527
(Release ID: 1675555)
Visitor Counter : 210
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam