صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکز نے کووڈکی روک تھام اور بندوبست میں ریاستوں کی مدد کرنے کیلئے ہماچل پردیش، پنجاب اور اترپردیش میں اعلیٰ سطحی ٹیمیں روانہ کیں


کووڈ کے کُل معاملات میں فعال معاملات کا فیصد کم ہوکر 4.85 فیصد ہوگیا

بیماری سے صحتیابی کی شرح بڑھ کر 93.69 فیصد ہوگئی

Posted On: 22 NOV 2020 11:24AM by PIB Delhi

نئی دہلی:22 نومبر، 2020:مرکزی حکومت نے کووڈ کی روک تھام اور بندوبست میں ریاستوں کی مدد کرنے کیلئے اترپردیش، پنجاب اور ہماچل پردیش میں اعلیٰ سطحی مرکزی ٹیموں کی تعیناتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان ریاستوں میں یا تو فعال معاملات کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے یعنی ان لوگوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جو بیماری کی وجہ سے اسپتالوں میں بھرتی ہیں یا جو طبی نگرانی میں گھر میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں، یا جہاں ہر دن کووڈ انفیکشن کے معاملے بڑھ رہے ہیں۔

یہ تین رکنی ٹیمیں ان ضلعوں کا دورہ کریں گی جہاں کووڈ کے زیادہ تر معاملات سامنے آرہے ہیں اور روک تھام، نگرانی، جانچ، انفیکشن کی روک تھام اور کنٹرول سے متعلق اقدامات اور کووڈ انفیکشن کے معاملے میں مؤثر طبی بندوبست کی سمت میں ریاستوں کی کوششوں میں مدد کریں گی۔مرکزی ٹیمیں ریاستوں کا وقت پر بیماری کی شناخت اور اس کے بعد کے علاج سے متعلق چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے نمٹنے میں بھی رہنمائی کریں گی۔

اس سے پہلے مرکزی حکومت نے ہریانہ، راجستھان، گجرات، منی پور اور چھتیس گڑھ میں اعلیٰ سطحی ٹیمیں بھیجی تھیں۔

ہندوستان میں کووڈ کے کُل معاملات میں فعال معاملات (440962) کا فیصد گھٹ کر 4.85 ہوگیا اور یہ پانچ فیصد کی سطح سے نیچے بنا ہوا ہے۔ بیماری سے صحتیابی کی شرح میں بھی بہتری آئی ہے اور آج یہ 93.69 فیصد ہوگئی۔ پچھلے 24 گھنٹے میں 43493  افراد کووڈ سے صحتیاب ہوئے ہیں جس کے ساتھ بیماری سے صحتیاب ہونے والے لوگوں کی کُل تعداد بڑھ کر 8521617 ہوگئی۔

بیماری سے صحتیاب ہونے کے معاملات اور فعال معاملات کے درمیان کا فرق تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اس وقت یہ 8080655 ہے۔

 

26 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس وقت 20000 سے کم فعال معاملات ہیں۔

سات ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فعال معاملات کی تعداد 20000 سے 50000 کےدرمیان ہے جبکہ مہاراشٹر اور کیرل میں یہ تعداد 50000 سے زیادہ ہے۔

بیماری سے صحتیاب ہونے کے نئے معاملات میں سے 77.68 فیصد معاملات 10 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیں۔

تازہ معاملات میں دہلی میں کووڈ سے 6963 لوگ صحتیاب ہوئے ہیں۔ کیرل اور مہاراشٹر میں یہ تعداد بالترتیب 6719 اور 4088 ہے۔

نئے معاملات میں سے 76.81 فیصد معاملات 10 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹے میں کووڈ انفیکشن کے 45209 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

پچھلے 24 گھنٹے میں دہلی میں 5879 معاملے سامنے آئے ہیں۔ کیرل اور مہاراشٹر میں کل بالترتیب  5772 اور 5760 معاملات سامنے آئے۔

ملک کے 15 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فی 10 لاکھ کی آبادی پر کووڈ معاملے کے قومی اوسط سے کم معاملے سامنے آرہے ہیں۔

پچھلے 24 گھنٹے میں ملک میں 501 افراد کووڈ سے ہلاک ہوئے جن میں 76.45 فیصد معاملے10 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیں۔

کووڈ سے موت کے نئے معاملوں میں سے 22.16 فیصد معاملے دہلی کے ہیںجہاں بیماری سے 111 لوگوں کی موت ہوئی۔ مہاراشٹر میں یہ تعداد 62 جبکہ مغربی بنگال میں 53 درج کی گئی۔

13 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بیماری سے ہونے والی اموات کی شرح قومی اوسط شرح (1.46فیصد) سے زیادہ ہے۔

وہیں 21 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فی دس لاکھ کی آبادی پر موت، قومی اوسط (96) سے کم ہے۔

جبکہ 14 ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں فی 10 لاکھ کی آبادی پر موت، قومی اوسط (96) سے زیادہ ہے۔

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 7453


(Release ID: 1674951) Visitor Counter : 217