صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مرکز اعلیٰ سطح کی مرکزی ٹیمیں ہریانہ، راجستھان، گجرات اور منی پور روانہ کر رہا ہے
مرکزی ٹیمیں گھیرا بندی ، نگرانی، ٹیسٹنگ، انفیکشن کی روک تھام اور باصلاحیت کلینیکل بندوبست کو مستحکم بنانے میں مدد دیں گی
Posted On:
19 NOV 2020 3:08PM by PIB Delhi
نئی دہلی،19 نومبر ، صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی وزارت نے ہریانہ، راجستھان، گجرات اور منی پور کے لیے اعلیٰ سطح کی مرکزی ٹیمیں مقرر کی ہیں۔مرکز کے زیر انتظام علاقے دہلی میں کووڈ-19 کے یومیہ بڑھتے ہوئے نئے کیسوں اور ہلاکتوں میں اضافے کی وجہ سے این سی آر کے علاقوں ، ہریانہ اور راجستھان کی ریاستوں میں اثرات محسوس کیے جارہے ہیں جہاں کووڈ-19 کے مثبت مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
نئی دہلی کے ایمس ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا ہریانہ جانے والی تین رکنی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ راجستھان جانے والی ٹیم کی قیادت ڈاکٹر وی کے پال، ممبر (ہیلتھ)، نیتی آیوگ کر رہے ہیں جبکہ ڈائرکٹر (این سی ڈی سی) ڈاکٹر ایس کے سنگھ گجرات والی ٹیم کی رہنمائی کریں گے۔ ایڈیشنل ڈی ڈی جی، ڈی ایچ جی ایس ڈاکٹر ایل سواستی چرن منی پور والی ٹیم کے قائد ہوں گے۔
یہ ٹیمیں ان اضلاع کا دورہ کریں گی جہاں سے کووڈ کے زیادہ تعداد میں کیسوں کی اطلاعات مل رہی ہیں اور گھیرا بندی، نگرانی، ٹیسٹنگ، انفیکشن کی روک تھام اور کنٹرول کے اقدامات اور مثبت کیسوں کے باصلاحیت کلینیکل بندوبست میں ریاستی کوششوں میں مدد دیں گی۔
یہ مرکزی ٹیمیں بروقت تشخیص اور اس کے بعد کارراوئی کے سلسلےمیں پیدا ہونے والے چیلنجوں کا مؤثر طور پر انتظام کرنے میں رہنمائی کریں گی۔
مرکزی حکومت ’امداد باہمی وفاق‘ کی اجتماعی حکمت عملی کے تحت ’مجموعی طور پر حکومت‘ اور ’مجموعی طور پر معاشرے‘ کے رویے کے ساتھ اس وبائی بیماری کے خلاف لڑائی کی قیادت کر رہی ہے۔ کووڈ کے بندوبست کے لیے مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کی مستحکم بنانے کی کوششوں کے تحت مرکزی حکومت ان ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے وقتاً فوقتاً مرکزی ٹیمیں بھیج رہی ہے۔یہ ٹیمیں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے حکام کے ساتھ رابطہ قائم کرتی ہیں اور انھیں درپیش چیلنجوں اور مسائل کے بارے میں براہ راست معلومات حاصل کرتی ہیں تاکہ اگر کوئی دشواری ہو تو اسے دور کرنے کے لیے ان کی کوششوں کو مضبوط بنایا جاسکے۔
***************
م ن۔ اج ۔ ر ا
U:7361
(Release ID: 1674171)
Visitor Counter : 185