صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
روزانہ نئے معاملات سے زیادہ صحتیابی کا رجحان فعال معاملات کی مسلسل کمی کو یقینی بناتاہے
فعال معاملات کی تعداد کل معاملات کے 5فیصد سے بھی کم ہوگئی ہے
Posted On:
19 NOV 2020 11:30AM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 19؍نومبر:گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں کل 45576افراد کووڈ سے متاثرہ پائے گئے ، جب کہ اسی مدت کے دوران ہندوستان 48493افراد کووڈ سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔ اس طرح فعال معاملات میں کل 2917معاملات کی کمی کویقینی بنایاجاسکا ۔
لگاتارگذشتہ 47دنوں سے کووڈ کے نئے معاملات سے زیادہ صحت یابی کے نئے معاملات سامنے آرہے ہیں ۔
ہندوستان میں فعال معاملات کا بوجھ آج 5فیصد سے بھی کم آگیا۔
روزانہ کووڈ 19کے معاملات سے زیادہ صحتیابی کے رجحان سے ہندوستان کے فعال معاملات کے بوجھ میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے ۔ یہ بات یقینی ہوچکی ہے کہ ہندوستان میں موجودہ کووڈ کے فعال معاملات صرف 443303ہیں جو کہ ہندوستان کے کل پازیٹیو معاملات کے محض 4.95فیصد ہیں۔
صحتیابی کے نئے معاملات ہر24گھنٹے کے دوران نئے معاملات کو روزانہ پیچھے چھوڑ رہے ہیں ۔اس کی وجہ سے صحتیابی کی شرح بہترہوکر آج 93.58فیصد ہوگئی ہے ۔ ہندوستان میں کل 8383602افراد کووڈ سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔ صحتیاب ہوئے معاملات اورفعال معاملات کے درمیان فرق لگاتاربڑھتاجارہاہے ، جوکہ فی الحال 7940299ہے ۔
نئے صحتیاب ہوئے معاملات میں 77.27فیصد کا تعاون 10ریاستوں/ مرکزکے زیرانتظام علاقوں نے دیاہے ۔ کووڈسے 7066افراد کی صحتیابی کے ساتھ کیرالامیں سب سے زیادہ صحتیابی معاملات ہوئے ہیں ۔دہلی میں 6901افراد کووڈ سے صحتیاب ہوئے ہیں جب کہ مہاراشٹرمیں 6608افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔
کل نئے معاملات میں سے 77.28فیصد معاملات 10ریاستوں /ر مرکزکے زیرانتظام علاقوں میں سامنے آئے ہیں ۔
گذشتہ 24گھنٹے کے اندردہلی میں 7486نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔ اسی طرح کیرالا میں 6419نئے معاملات سامنے آئے ہیں ، جب کہ مہاراشٹرمیں کل نئے5011معاملات درج کئے گئے ۔
گذشتہ 24گھنٹے کے دوران کووڈ سے 585افراد جاں بحق ہوئے ۔جن میں سے 79.49فیصد اموات 10 ریاستوں /مرکزکے زیرانتظام علاقوں میں ہوئیں ۔22.39فیصد نئی اموات دہلی میں ہوئیں ، یہاں کل 131موتیں ہوئیں ۔ اس کے بعد مہاراشٹرمیں تین عدد میں کل 100اموات ہوئیں ، جب کہ مغربی بنگال میں 54نئی اموات ہوئیں ۔
*****************
( م ن ۔ م ع۔ ع آ)
(19.11.2020)
U-7353
(Release ID: 1673964)
Visitor Counter : 193
Read this release in:
Tamil
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam