جل شکتی وزارت

’سوچھ بھارت مشن – گرامین‘ کے تحت کل ’عالمی یوم بیت الخلاء‘ منایا جائے گا، جل شکتی کے مرکزی وزیر چوٹی کے اضلاع / ریاستوں کو ’سوچھتا پرسکار‘ سے نوازیں گے

Posted On: 18 NOV 2020 5:59PM by PIB Delhi

logoSBM.png

جل شکتی کی وزارت کا پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کا محکمہ (ڈی ڈی ڈبلیو ایس) ’سوچھ بھارت مشن – گرامین (ایس بی ایم جی)‘ کے تحت کل یعنی 19 نومبر 2020 کو محفوظ صفائی ستھرائی کے تئیں بیداری کو فروغ دینے اور صفائی ستھرائی کے معاملے میں اہم تعاون دینے والے اضلاع / ریاستوں کو نوازنے کے لئے ’عالمی یوم بیت الخلاء‘ منائے گا۔

جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت، وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریا کے ساتھ کل یعنی 19 نومبر 2020 کو ورچول طریقے سے منعقد ہونے والے ایک پروگرام میں چوٹی کے اضلاع / ریاستوں کو ’سوچھتا پرسکار‘ سے نوازیں گے۔ کووڈ-19 کے موجودہ منظرنامے کے سبب اس سال کی تقریب ایوارڈ کا انعقاد ورچول طریقے سے کیا جارہا ہے اور ایوارڈ یافتگان کو آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔

کھلے میں رفع حاجت سے آزادی اور ٹھوس و سیال کچرا بندوبست (ایس ایل ڈبلیو ایم) پر توجہ دینے کے ساتھ مرحلہ -1 (2014-19) کے تحت حاصل کئے گئے فوائد کو برقرار رکھنے کے لئے ایس بی ایم جی کے مرحلہ 2 کو اس سال کے آغاز میں شروع کیا گیا تھا۔ گزشتہ ایک سال کے دوران کمیونٹی سینیٹری کمپلیکسوں (سی ایس سی) کی تعمیر اور تزئین کاری پر توجہ مرکوز کرنے والی متعدد مہمات جیسے سوچھ سندر سمودائک شوچالیہ (ایس ایس ایس ایس) اور سمودائک شوچالیہ ابھیان (ایس ایس اے) ملک بھر میں شروع کی گئی ہیں۔

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 7341


(Release ID: 1673923) Visitor Counter : 155