وزیراعظم کا دفتر
بھارت ۔ لکسمبرگ ورچووَل سربراہ ملاقات
Posted On:
17 NOV 2020 8:06PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 17 نومبر 2020: وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور لکسمبرگ کے وزیر اعظم عزت مآب جناب ژیویئر بیٹل کے درمیان 19 نومبر 2020 کو ایک ورچووَل سربراہ ملاقات کا اہتمام کیا جائے گا۔
گذشتہ دو دہائیوں میں بھارت اور لکسمبرگ کے درمیان یہ اولین منفرد سربراہ ملاقات ہوگی۔ قائدین مابعد کووِڈ کی دنیا میں بھارت ۔ لکسمبرگ تعاون کو مضبوط بنانے سمیت باہمی تعلقات کے تمام تر پہلوؤں پر بات چیت کریں گے۔ وہ باہمی مفادات پر مبنی بین الاقوامی اور عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیالات کریں گے۔
بھارت اور لکسمبرگ نے ماضی قریب میں اعلیٰ سطحی تبادلوں کا عمل جاری رکھا ہے۔ دونوں وزرائے اعظم اس سے قبل تین مرتبہ ملاقات کر چکے ہیں۔
****
م ن۔ ا ب ن
U:7316
(Release ID: 1673624)
Visitor Counter : 174
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam