وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے افسانوی بنگالی اداکار سمترا چٹرجی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے

Posted On: 15 NOV 2020 3:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی،15 نومبر ،           وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے افسانوی بنگالی اداکار سمترا چٹرجی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ایک ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا ہے ’’جناب سمترا چٹرجی کا انتقال سنیما کی دنیا، مغربی بنگال اور بھارت کی ثقافتی زندگی کے لیے ایک زبردست نقصان ہے۔ اپنے کاموں کے ذریعے انھوں نے بنگالی احساسات، جذبات اور اخلاقی اقدار کا اظہار کیا ہے۔ ان کے انتقال سے بہت ا فسوس ہوا۔ ان کے کنبے کے افراد اور مداحوں کے لیے تعزیت۔ اوم شانتی‘‘۔

***************

م ن۔ اج ۔ ر ا   

U:7250      



(Release ID: 1673031) Visitor Counter : 130