وزیراعظم کا دفتر

سربراہان مملکت کی ایس سی او کونسل  کی 20ویں سمٹ

Posted On: 10 NOV 2020 6:33PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،10نومبر ،2020   / سربراہان مملکت کی ایس سی او کونسل کی20ویں سمٹ 10 نومبر ، 2020 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد کی گئی ہے۔ میٹنگ کی قیادت روسی فیڈریشن کے صدر جناب ولادمیر پتن نے کی۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بھارتی وفد کی قیادت کی۔ ایس سی او کے دیگر ممبر ملکوں کی نمائندگی ان کے صدور نے کی، جبکہ بھارت اور پاکستان کی قیادت وزیراعظم کی سطح پر کی گئی۔ دیگر شرکاء تھے؛ ایس سی او سکرٹیرئیٹ کے سکریٹری جنرل ، ایس سو او کےعلاقائی ، انسداد دہشت گردی  اسٹرکچرکے ڈائریکٹر، ایس سی او کے چار مشاہدین  ملکوں (افغانستان، بیلا روس، ایران ، منگولیا) کے صدور۔

ایس سی او کی یہ پہلی سمٹ تھی جو ورچوئل طریقے سے منعقد کی گئی اور ایسی تیسری میٹنگ تھی جس میں 2017 میں بھارت کے مکمل رکن بن جانے کے بعد منعقد کی گئی۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ایس سی او کے رہنماؤں سے اپنے خطاب میں صدر ولادمیر پتن کو مبارکباد دی کہ انہوں نے کووڈ – 19 وبا کی وجہ سے پیدا چیلنجوں اور مجبوریوں کے باوجود اس میٹنگ کا انعقاد کیا۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں ایک ایسی دنیا کی امیدیں پوری کرنے کے لیے اصلاح شدہ کثیر ملکی اہمیت کو اجاگر کیا جو عالمی وبا کے بعد کے سماجی اور معاشی اثرات سے متاثر ہے۔ بھارت یو این ایس سی کے ایک غیرمستقل رکن کی حیثیت سے جس  کا آغاز یکم جنوری 2021 سے ہو رہا ہے۔ عالمی حکمرانی میں مطلوبہ تبدیلیاں لانے کے لیے اصلاح شدہ کثیر ملکیت کے موضوع پر توجہ دے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ علاقائی امن ، سلامتی و خوشحالی اور دہشت گردی ، ناجائز ہتھیاروں کی تجارت ، منشیات اور کالے دھن کو جائز بنانے کے خلاف آواز اٹھانے میں بھارت کا پختہ یقین ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے بہادر سپاہیوں نے اقوام متحدہ کے قیام امن کے تقریباً 50 مشنوں میں شرکت کی ہے اور وبا کے دوران بھارت کی دوا سازی کی صنعت، لازمی دوائیں 150 سے زیادہ ملکوں کو فراہم کر رہی ہے۔

وزیراعظم  نے ایس سی او خطے کے ساتھ بھارت کے مضبوط ثقافتی اور تاریخی رشتوں کو اجاگر کیا اور خطے میں بین الاقوامی شمال – جنوب ٹرانسپورٹ راہداری ، چاہ بہار بندرگاہ اور اشک آباد معاہدے جیسے اقدامات کر کے کنکٹیویٹی کو مستحکم بنانے کی جانب بھارت کے عہد مصمم کو دوہرایا۔ انہوں نے 2021  میں ایس سی او کی 20ویں سال گرہ  ‘‘ثقافت کا ایس سی او سال’’  کے طور پر منائے جانے کے لیے پوری مدد کی پیشکش  بھی کی اور مشترکہ بودھ وراثت سے متعلق ایس سی او کی پہلی نمائش منعقد کرنے کے لیے بھارت کے اپنے اقدامات کا بھی ذکر کیا۔ یہ نمائش نیشنل میوزیم آف انڈیا ، اگلے سال بھارت میں ایس سی او فوڈ فیسٹیول میں کرے گا اور 10 علاقائی زبانوں کے ادبی کاموں کا روسی اور چینی زبان میں ترجمہ کیا جائے گا۔

وزیراعظم  نے 30 نومبر 2020 کو سربراہان حکومت کی ایس سی او کونسل کی اگلی مستقل میٹنگ کی ورچوئل طریقے سے میزبانی کے لیے اپنی آمادگی کا اظہار کیا۔ بھارت نے اختراع اور اسٹارٹ اپس  اور ایس سو او ملکوں کے مابین روایتی دواؤں سے متعلق ایک ذیلی گروپ کاایک خصوصی ورکنگ گروپ قائم کرنے کی بھی  تجویز پیش کی۔ انہوں نے عالمی وبا کے بعد کی دنیا میں آتم نربھر بھارت (خود کفیل بھارت) کے خاکے کی وضاحت کی جو عالمی معیشت میں کئی گنا اضافہ کرنے  اور ایس سی او خطے کی معاشی ترقی کے  پیچھے   ایک بڑی طاقت ثابت ہو سکتا ہے۔

وزیراعظم نے جمہوریہ تاجکستان کے صدر ایمو مالی رحمون کو مبارکباد دی کہ انہوں نے اگلے سال ایس سی او کی  صدارت  قبول کی۔ وزیراعظم نے انہیں اس کے لیے بھارت کی طرف سے پورے تعاون کا یقین دلایا۔

  

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –7134



(Release ID: 1671796) Visitor Counter : 214