وزارت دفاع

ہندوستانی فوج نے بنگلہ دیش فوج کو 20 مکمل تربیت یافتہ فوجی گھوڑے اور بارودی سرنگوں کا پتہ لگانے والے 10کتے سپرد کئے

Posted On: 10 NOV 2020 5:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  10  نومبر 2020، دو ملکوں کے درمیان  عام طور پر اور خصوصی  دو فوجوں کے درمیان  دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش میں  ہندوستانی فوج نے  بنگلہ دیشی فوج کو 20 مکمل تربیت یافتہ فوجی گھوڑے اور  بارودی سرنگوں کا پتہ لگانے والے 10 کتے  تحفے میں دیئے۔ان گھوڑوں اور کتوں کی تربیت  ہندوستانی فوج کی  ریماؤنٹ  اینڈ ویٹرینری کور نے کی ہے۔ ہندوستانی فوج نے  ان اسپیشلسٹ کتوں اور گھوڑوں  کی  تربیت اور ہینڈلنگ کے لئے بنگلہ دیشی فوج کے اہلکاروں کی بھی تربیت کی ہے۔

ہندوستانی فوج کے وفد کی قیادت  برہما ست کور کے سربراہ میجر جنرل نریندر سنگھ کھروڈ نے کی جبکہ  بنگلہ دیشی فوج کے وفد کی قیادت میجر جنرل محمد ہمایوں کبیر نے کی جو کہ  جیسور میں واقع ڈویژن کی کمان سنبھال رہے ہیں۔  پریزینٹیشن کی تقریب  بھارت۔ بنگلہ دیش سرحد پر پیٹرا پول ۔بینا پول  انٹی گریٹیڈ چیک پوسٹ (آئی سی پی)  میں منعقد کی گئی۔ دھاکہ میں  ہندوستانی ہائی کمیشن سے  بریگیڈیئر  جے ایس چیما نے بھی اس موقع پر شرکت کی۔

عوام جمہوریہ بنگلہ دیش کے ساتھ  بھارت کی پارٹنر شپ خطے میں  اچھے پڑوسیوں کے تعلقات کے لئے ایک رول ماڈل ہے۔  اس   واقعہ سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں  مزید استحکام کی توقع ہے۔

برہماست کور کے  چیف  آف اسٹاف  میجر جنرل نریندر سنگھ نے کہا ’’بھارتی فوج میں فوجی کتوں کی کاررگزاری  قابل تعریف رہی ہے۔ ہم  سلامتی سے متعلق معاملات میں  بنگلہ دیش جیسے دوست ملک  کی مدد کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔ جب سلامتی کا معاملہ  درپیش ہوتا ہے تو  کتے اپنی  صلاحیت کو ثابت کرتے ہیں۔ جو کتے سپرد کئے گئے ہیں وہ  بارودی سرنگوں  اور ممنوعہ اشیا کا پتہ لگانے  میں  انتہائی موثر ہیں‘‘۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20201110-WA00117O9Q.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ا گ۔ن ا۔

U-7128

                          



(Release ID: 1671793) Visitor Counter : 215