نیتی آیوگ

اے آئی ایم نے آسٹریلیاکے کامن ویلتھ سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ آرگنائزیشن ( سی ایس آئی آراو) کے ساتھ مل کر آسٹریلیا سرکلراکونامی ہیکاتھن ( آئی –اے سی ای ) لانچ کیا

Posted On: 26 OCT 2020 5:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،26؍ اکتوبر:اے آئی ایم ( اٹل انوویشن مشن ) ، سی ایس آئی آراوکے ساتھ مل کے سرکلر معیشت  پردوروزہ بھارت ۔ آسٹریلیا سرکلر اکونامی ہیکاتھن ( آئی –اے سی آئی ) منعقد کرنے جارہاہے ۔ ہیکاتھن کا انعققاد 7اور8دسمبر ، کو کیاجائے گا۔

آئی –اے سی ای کا خیال اس سال 4جو ن کو بھارت اورآسٹریلیاکے وزرائے اعظم کی بات چیت کے دوران آیا۔ جب دونوں لیڈروں نے بھارت اور آسٹریلیامیں سرکلر اکونامی کو فروغ دینے کے لئے اختراعات کی ضرورت بتائی ۔

آئی –اے سی آئی کے تحت دونوں ملکوں کے اسٹارٹ اپ اور ایم ایس ایم ای اورہونہارطلباء کے ذریعہ نئی تکنیکی تدابیرکے فروغ اور ان کی نشاندہی پرتوجہ مرکوز کی جائے گی ۔

مجوزہ دوروزہ ہیکاتھن کے چاراہم مندرجہ ذیل موضوعات ہوں  گے ۔

  1. پیکیجنگ کچرے میں کمی لانے کے لئے کم وسائل سے پیکیجنگ کے شعبے میں اختراعات
  2. کھانے کی بربادی کم کرنے کے لئے فوڈ سپلائی چین کے شعبے میں اختراعات
  3. پلاسٹک کچرے کو کم کرنے کےلئے مواقع کی تخلیق
  4.  اہم توانائی معدنیات اور ای۔ کچرے کی ری سائکلنگ

شارٹ لست کئے گئے طلباء اور اسٹارٹ اپ /ایم ایس ایم ای کو ہیکاتھن نے حصہ لینے کے لئے مدعوکیاجائے گااورسبھی چارموضوعات میں سے موضوع کے لئے دونوں ملکوں سے ایک ایک طالب علم اور ایک اسٹارٹ اپ /ایم ایس ایم ایس 11دسمبر کو تقسیم انعامات تقریب میں فاتح قراردیاجائے گا۔

اس ہیکاتھن کا آغاز کرتے ہوئے اے آئی ایم کے مشن ڈائرکٹراور نیتی آیوگ میں ایڈیشنل سکریٹری آررمنن نے کہاکہ ہم یہ دیکھنے کی کوشش کررہے ہیں کہ سرکلر اکونامی کے چیلنجوں کو کیسے درست کیاجاسکتاہے ، جس سے نہ صرف کچرے کے نمٹارے کا مستقل حل نکلے گا بلکہ اس سے کچرے کے دوبارہ استعمال کے طورطریقے بھی سامنے آئیں گے ۔

سی ایس آئی آراوکے سطح اور آبی محکمے کے لینڈ اینڈ واٹرکے سربراہ ڈاکٹرپال برٹیج نے کہاکہ بھارت اورآسٹریلیاکے درمیان تعمیری اور مضبوط دوفریقی شراکت داری ایک دہائی سے جاری ہے اور مختلف شعبوں میں ہمارے آپسی تعاون کے اہم نتائج سامنے آئے ہیں ۔ انھو ں نے ذکرکیاکہ بھارت اورآسٹریلیاساتھ آکر تحقیق وترقی کی کوششیں تیزکرسکتے ہیں جس سے انسانی تاریخ کے بے حد چیلنجنگ وقت میں اورزیادہ حاصل کیاجاسکتاہے ۔

سی ایس آئی  آراو کے سطح اور آبی محکمے میں سینیئر سائنسداں ڈاکٹرہینزسینڈل نے کہاکہ سرکلر معیشت کا ماڈل بڑے پیمانے پرروزگارکے مواقع پیداکرنے اور اعلیٰ اقتصادی ترقی کی شرح حاصل کرنے میں دوررس نتائج والا ہوگا۔ اس سے لاگت میں کمی ، اختراعات میں اضافہ اورقابل ذکرماحولیاتی فوائد بھی حاصل کئے جاسکیں گے ۔

اس موقع پر موجود نیتی آیوگ کے نائب صدرڈاکٹرراجیو کمارنے کہاکہ یہ کم وسائل کے ہماری معیشت کو بہترکرنے اور ماحول کے موافق اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کی سمت میں ایک اہم پہل ہے ۔ نیتی آیوگ کے سی ای او امیتابھ کانت نے آسٹریلیا کی تحقیق وترقی کے ساتھ بھارت کے کفایتی اور وسیع سطح کی اختراعات شعبے کی شراکت داری کی اہمیت کو اجاگرکرتے ہوئے کہاکہ یہ وقت کی مانگ ہے کہ ہم دیرپا نئے طورطریقوں کو اپنائیں اور سرکلر معیشت کی طرف آگے بڑھیں ۔

کامیاب بھارتی طلباء کو دولاکھ اور اختراعاتی /ایم ایس ایم ای ٹیموں کو 5لاکھ کا نقد انعام دیاجائے گا۔ ساتھ ہی ہیکاتھن کے اختتام کے بعد اس سلسلے میں کام کرنے کے مواقع بھی ملیں گے ۔ آسٹریلیاکے کامیاب طلبا کو 3500آسٹریلیائی ڈالراور ایس ایم ای نیز اختراعاتی ٹیموں کو 9500آسٹریلیائی ڈالربطورانعام دیئے جائیں گے ۔

ہیکاتھن میں حصہ  لینے کے لئے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 10نومبر ، 2020ہے ۔ خواہشمند افراد اورادارے درخواست دینے کے لئے اس لنک پرکلک کرسکتے ہیں : http://aimapp2.aim.gov.in/iace/.

*******************

                                                                                                                                         

 

)م ن۔م م  ۔ ع آ: )

U-7086

 



(Release ID: 1671413) Visitor Counter : 239