صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستان میں 37 ویں دن بھی ریکوریز کی تعداد نئے کیسوں سے زیادہ


مثبت شرح اور روزمرہ کی اموات کی تعداد میں پائیدارکمی کا سلسلہ جاری

Posted On: 09 NOV 2020 11:00AM by PIB Delhi

نئی دہلی،  09نومبر 2020: آج دوسرے دن گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والے نئے کیسوں کی تعداد  50000 کے اعداد کو پار نہیں کرسکی ۔ گزشتہ 24  گھنٹوں کے د وران کووڈ-19 کے لئے ٹیسٹ شدہ پازیٹو  افراد کی تعداد  45903  رہی۔ روزانہ نئے کیسوں  کی تعداد میں بھی، کووڈ سے متعلق  مناسب  برتاؤ کو فروغ دینے کے لئے  ’جن آندولن  ‘کی کامیابی  کے ساتھ ،کمی کا رجحان جاری ہے ۔

نئے کیسوں میں سے ریکوری شدہ معاملات  میں اضافے کا  رجحان، مسلسل  37 ویں دن بھی جاری رہا  اور گزشتہ 24  گھنٹوں کے دوران 48405  ریکوری کے کیس رجسٹر کئے گئے۔


http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YAMP.jpg

 

اس رجحان سے ہندوستان کے ایکٹو کیسوں  کی تعداد  میں  تخفیف کا سلسلہ بدستور جاری ہے جو کہ اس وقت 5.09  لاکھ ہے۔ہندوستان کے مجموعی کیسوں میں سے 5.95 فیصد  کے تناسب سے ، ہندوستان میں  اس وقت ایکٹو معاملوں کی تعداد  509673 ہے۔

نئے کیسوں سے زیادہ ریکوری شدہ کیسوں کی تعداد میں اضافے کے رجحان سے ملک میں ریکوری کی شرح میں  واضح اضافہ ہواہے۔ یہ اس وقت 92.56 فیصد پر ہے۔آج  ریکوری شدہ معاملات کی مجموعی تعداد ، 7917373 ہوگئی ہے۔ ریکوری  شدہ معاملات اور ایکٹو معاملات  کے درمیان فرق ، واضح طور پر وسیع ہوکر، 7407700 کی تعداد تک جاپہنچا ہے۔

 

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002K82M.jpg

ہندوستان کے مجموعی مثبت  معاملات کی شرح میں بھی کمی ہوئی ہے کیونکہ نئے معاملات  کم ہوئے  ہیں البتہ  ٹیسٹنگ  پر توجہ  مرکوزرکھنا،مرکز  اور ریاستوں  نیز مرکز کے زیر انتظام حکومتوں    کی  اولین  ترجیحات میں سے ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003V1SJ.jpg

نئے ریکوری شدہ معاملات میں سے 79 فیصد معاملات  10 ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سامنے آئے  ہیں۔ مہاراشٹر میں   ایک  دن کے اندر  ریکوری شدہ  معاملات کی سب سے زیادہ تعداد  رہی جو کہ 8232  نئے ریکور ی شدہ کیسوں کی ہے۔ کیرالہ میں  6853 ،افراد نے ریکور کیا  اور اس کے بعد  مہاراشٹر میں  6069  ریکوری شدہ کیس  رجسٹر کئے گئے۔

 

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004O4P6.jpg

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 490 ،افراد  کے فوت ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔گزشتہ  24  گھنٹوں کے دوران 500 ،اموات  سے کم کے ساتھ ہی، شرح اموات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005VQOA.jpg  

ان 490 نئی اموات میں سے 10 ریاستوں نیز مرکز کے زیرانتظام علاقوںمیں تقریباََ 81فیصداموات ہوئی ہیں۔ گزشتہ 24  گھنٹے کے دوران رپورٹ شدہ اموات  میں سے ایک چوتھائی  (25.51 فیصد) مہاراشٹر  میں یعنی  125 ،اموات  ہوئیں اس کے بعد دہلی اور مغربی بنگال میں بالترتیب، 77 اور 59  نئی اموات ہوئی ہیں۔

 

 

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0060MVD.jpg  

*************

  م ن۔اع ۔رم

U-7081


(Release ID: 1671375) Visitor Counter : 246