پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

جناب دھرمیندر پردھان نے ایندھن کے طور پر ایل این جی کے فائدوں کے بارے میں استعمال کرنے والوں کو بیدار کرنے کےلئے ایک مہم چلائے جانے کی اپیل کی

Posted On: 06 NOV 2020 2:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  6  نومبر 2020، پٹرولیم اور قدرتی گیس اور  فولاد کے مرکزی وزیر جناب  دھرمیندر پردھان نے   ایل این جی شعبے کے مختلف متعلقین سے  اپیل کی کہ وہ  اس ایندھن کے فائدوں کے بارے میں   عوام / استعمال کرنے والوں  کو بیدار کرنے کےلئے ایک مہم چلائیں۔ آج یہاں  ’’ایک ٹرانسپورٹ فیول کے طور پر ایل این جی‘‘  پر ایک ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا  کہ ایل این جی مستقبل کاایندھن ہے اور  اس کی لاگت کی فائدے اور دیگر  ایندھوں  کے مقابلے میں دیگر  فائدوں کے بارے میں  زور و شور کے ساتھ  مہم چلائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ پیغام صحیح طریقے سے عوام تک پہنچتا ہے تو ایل این جی کی کم لاگت  بڑی تعداد میں صارفین کو راغب کرے گی۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JGE0.jpg

جناب پردھان نے کہا کہ  ایل این جی  وافر مقدار میں دستیاب ہے اور حکومت  اس کے فروغ کے لئے تمام سہولتیں فراہم کرارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ایک پسندیدہ ایندھن کے طور پر  ایل این جی کو فروغ دینے کے موقع سے جلد از جلد فائدہ اٹھایا جانا چاہیے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت  گیس پر مبنی معیشت کی جانب ملک کو لے جانے  پر اپنی توجہ کی وجہ سے  گیس کے بنیادی ڈھانچے ، ٹرمنلز ، پائپ لائنس ، اسٹیشنوں اور  سی جی ڈی نیٹ ورک  میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کررہی ہے  اور ایل این جی اس کا ایک حصہ ہے۔ انہوں نے کہا ’’ ہم بھارت کو  گیس پر مبنی معیشت میں تبدیل کرنے  وزیراعظم جناب نریندر مودی کے   وژن  کو حقیقت میں تبدیل کرنے پر  توجہ مرکوز کررہے ہی اور   اس تبدیلی کے لئے درکار  ہر طرح کی مدد فراہم کرارہے ہیں‘‘۔

وزیر موصوف نے صنعت سے کہا کہ وہ  سبسڈی پر منی ماڈل سے باہر  آئیں اور  ایل این جی پر توجہ مرکوز کریں۔  ایل این جی کو  جی ایس ٹی کے دائرے میں لانے کے موضوع پر انہوں نے کہا کہ  یہ مناسب مطالبہ ہے اور  اس موضوع پر جلد ہی رائے ہموار ہونے کا امکان ہے۔

اس ویبینار سے پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے سکریٹری  جناب ترون کپور  نے بھی خطاب کیا۔  انہوں نے کہا کہ  ایل این جی کے استعمال سے متعلق  عالمی منظر نامے میں زبردست تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ کیونکہ  اس ایندھن کو  دور دراز کے مقامات تک ٹرانسپورٹ کیا جاسکتا ہے جس سے  پائپ لائن بچھانے کی ضرورت کم ہوجاتی ہے۔ ویبینار کے دوران  گیل افسروں،  کنٹرولرآف ایکسپلوسیو  اور سیام ، آٹو موبائل کمپنیوں کے سینئر کارکنوں اور دیگر متعلقین نے بھی  اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ا گ۔ن ا۔

U-7013


(Release ID: 1670876) Visitor Counter : 137